فرعی زمرے

فہرست احادیث

1. اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم جوتا پہننا، کنگھی کرنا، طہارت حاصل کرنا اور اپنے سبھی کاموں کو دائيں سے کرنا پسند کرتے تھے۔
عربي انگریزی زبان اردو
2. محمد ﷺ کا خیال آپ کے اہلِ بیت میں رکھو۔
عربي انگریزی زبان اردو
3. میں نے کبھی رسول اللہ ﷺ کو اس طرح قہقہہ مار کر ہنستے ہوئے نہیں دیکھا کہ آپ کے گلے کے کوے نظر آنے لگیں۔ آپﷺ تو بس مسکرایا کرتے تھے۔
عربي انگریزی زبان اردو
4. نہ تم اپنے خلاف بد دعا کرو اور نہ اپنے مال و اولاد پر۔ ایسا نہ ہو کہ تمہاری بد دعا کا وقت اللہ کی طرف سے قبولیت کا ہو اور وہ تمہاری بد دعا قبول کر لے۔
عربي انگریزی زبان اردو
5. جب تم میں سے کوئی شخص پسندیدہ خواب دیکھے تو وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے، پس وہ اس پر اللہ کی حمد ادا کرے اور اسے بیان کرے۔
عربي انگریزی زبان اردو
6. جس نے دو لڑکیوں کی پرورش وتربیت کی یہاں تک کہ وہ بالغ ہو گئیں تو وہ روز قیامت اس حال میں آئے گا کہ میں اور وہ ان دو انگلیوں کی طرح ہوں گے۔
عربي انگریزی زبان اردو
7. اگر مجھے اپنی امت کے مشقت میں پڑنے کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں انہیں ہر نماز کے لیے مسواک کرنے کا حکم دے دیتا۔
عربي انگریزی زبان اردو
8. کوئی دن ایسا نہیں جاتا کہ جب بندے صبح کو اٹھتے ہوں تو دو فرشتے آسمان سے نہ اترتے نہ ہوں۔ ایک فرشتہ تو یہ کہتا ہے کہ اے اللہ ! خرچ کرنے والے کو اس کا بدلہ دے۔ اور دوسرا کہتا ہے کہ اے اللہ! روک کر رکھنے والے کے مال کو ہلاک فرما۔
عربي انگریزی زبان اردو
9. میں سعید بن زبیر رضی اللہ عنہ کے پاس تھا، تو انھوں نے پوچھا: تم میں سے کس نے اس تارے کو دیکھا، جو کل رات ٹوٹا؟ میں نے کہا: میں نے دیکھا۔ پھر میں نے کہا: میں اس وقت نماز میں نہیں تھا؛ کیوں کہ مجھے کسی زہریلے جانور نے ڈس لیا تھا۔
عربي انگریزی زبان اردو
10. میانہ روی اختیار کرو، سیدھی راہ پر چلو اور جان ركھو کہ تم میں سے کوئی بھی اپنے عمل کی وجہ سے نجات نہیں پائے گا۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے سوال کیا:اللہ کے رسول ! آپ بھی نہیں؟۔ آپ ﷺ نے جواب دیا: میں بھی نہیں! مگر یہ کہ اللہ تعالی اپنی رحمت وفضل سے مجھے ڈھانپ لے۔
عربي انگریزی زبان اردو
11. اے اللہ! میں پناہ مانگتا ہوں تیری رضا کے ذریعے سے تیری ناراضی سے اور تیری عافیت کے ذریعے سے تیری سزا سے، اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں تیری ذات کے ذریعے سےتیرے قہر و غضب سے، میں تیری تعریف کا شمار نہیں کر سکتا، تو ویسا ہی ہے جیسے تو نے خود اپنی تعریف بیان کی ہے۔
عربي انگریزی زبان اردو
12. کیا میں تمہیں جنتیوں کی خبر نہ دوں؟، ہر کمزور شخص، جو کمزور سمجھا جاتا ہے، اگر وہ اللہ پر قسم اٹھا لے تو اللہ اسے پوری کر دیتا ہے، کیا میں تمہیں جہنمیوں کی خبر نہ دوں؟، ہر تند خو، سرکش، بخیل اور متکبر شخص۔
عربي انگریزی زبان اردو
13. مجھے ایک ایسا کلمہ معلوم ہے کہ اگر یہ شخص اسے پڑھ لے تو اس کا غصہ دور ہو جائے، فرمایا: اگر یہ شخص کہہ لے: ”أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرجیم“ تو اس کا غصہ ختم ہو جائے گا۔
عربي انگریزی زبان اردو
14. نيک خواب اللہ كى جانب سے ہيں، اور برے خواب شيطان كى جانب سے ہوتے ہیں۔
عربي انگریزی زبان اردو
15. اپنی زبان کو قابو میں رکھو، اپنے گھر کو لازم پکڑو اور اپنے گناہوں پر رویا کرو۔
عربي انگریزی زبان اردو
16. جنت میں سو درجے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنی راہ میں جہاد کرنے والوں کے لیے تیار کر رکھا ہے۔ ہر دو درجوں میں اس قدر فاصلہ ہے جتنا آسمان و زمین کے مابین ۔
عربي انگریزی زبان اردو
17. اللہ عزوجل فرماتا ہے: میں اپنے بندے کے گمان کے مطابق ہوں اور ميں اس کے ساتھ ہوں جہاں بھی وہ مجھے یاد کرے۔ - 4 ملاحظة
عربي انگریزی زبان اردو
18. نبی ﷺ جب اپنے گھر تشریف لاتے، تو کون سا عمل سب سے پہلے کرتے تھے؟ انھوں نے جواب دیا: مسواک کیا کرتے تھے۔
عربي انگریزی زبان اردو
19. یہ وہ آدمى ہے جس کے دونوں کانوں (یا فرمایا) جس کے کان میں شیطان نے پیشاب کر دیا ہے۔
عربي انگریزی زبان اردو
20. رسول اللہ ﷺ رمضان میں (عبادت میں) جتنی جد وجہد کرتے اتنی کسی اور مہینے میں نہیں کرتے تھے اور اس کے آخری عشرہ میں جتنی محنت اور کوشش کرتے اتنی اس کے علاوہ دوسرے دنوں میں نہیں کرتے تھے۔
عربي انگریزی زبان اردو
21. ہم رسول اللہ ﷺ کے لیے مسواک اور وضو کا پانی تیار کر کے رکھ دیتے۔ رات کو جب اللہ تعالی چاہتا، آپ ﷺ کو بیدار کر دیتا اور آپ ﷺ مسواک اور وضو کرکے نماز پڑھتے۔
عربي انگریزی زبان اردو
22. جو شخص دنیا میں کسی دوسرے شخص کی پردہ پوشی کرتا ہے اللہ تعالی قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔
عربي انگریزی زبان اردو
23. تم میں سے کسی شخص كو موت نہ آئے مگر اس حال میں کہ وہ اللہ عز وجل كے ساتھ اچھا گمان رکھتا ہو۔
عربي انگریزی زبان اردو
24. اگر تم ویسے ہی ہو، جیسا تم نے بتایا ہے، تو گویا تم انھیں گرم گرم راکھ کھلا رہے ہو اور جب تک تم اس حالت پر رہو گے، اللہ کی طرف سے تمھارے ساتھ ایک مددگار متعین رہے گا۔
عربي انگریزی زبان اردو
25. جس بندے کے قدم اللہ کے راستے میں غبار آلود ہو گئے، اسے (جہنم کی) آگ نہیں چھوئے گی۔
عربي انگریزی زبان اردو
26. جو لوگ کسی مجلس سے اٹھیں اور اس مجلس ميں انہوں نے اللہ کا ذکر نہ کیا ہو تو ان کا وہاں سے اٹھنا ایسے ہے جیسے وہ مردہ گدھے کے پاس سے اٹھے ہوں اور یہ مجلس (روزِ قیامت) ان کے لیے حسرت ہو گی۔
عربي انگریزی زبان اردو
27. اس شخص کی مثال جو اپنے رب کو یاد کرتا ہے اور جو اسے یاد نہیں کرتا، زندہ اور مردہ شخص کی سی ہے۔
عربي انگریزی زبان اردو
28. مجھے اپنے بعد تمھارے سلسلے میں جس بات کا اندیشہ ہے، وہ دنیا کی آرائش و زیبائش کے دروازوں کا کھلنا ہے۔ - 2 ملاحظة
عربي انگریزی زبان اردو
29. جسے یہ اچھا لگتا ہو کہ اللہ اسے قیامت کے دن کی تنگی سے نجات دلائے، تو اسے چاہیے کہ تنگ دست کو مہلت دے یا پھر اس کا (کچھ یا سارا) قرض معاف کر دے۔
عربي انگریزی زبان اردو
30. قیامت کے دن جہنمیوں میں سے سب سے کم عذاب اس شخص کو ہو رہا ہو گا جس کے قدموں کے نیچے دو انگارے رکھے ہوں، جن کی وجہ سے اس کا دماغ کھول رہا ہو گا۔ وہ سمجھے گا کہ اس سے زیادہ سخت عذاب کسی کو نہیں ہو رہا ہے حالانکہ اسے ان سب سے ہلکا عذاب ہو رہا ہو گا۔
عربي انگریزی زبان اردو
31. میں نے دنیا میں اس گناہ کے معاملے میں تیری ستر پوشی کی اور آج میں اسے تیرے لیے معاف کرتا ہوں۔
عربي انگریزی زبان اردو
32. دنیا سے بے رغبت ہوجا، اللہ تم سے محبت کرے گا اور جو کچھ لوگوں کے پاس ہے اس سے بے نیاز ہو جاؤ، لوگ تم سے محبت کریں گے۔
عربي انگریزی زبان اردو
33. نیکی حسن خلق کا نام ہے اور گناہ وہ ہے جو تیرے دل میں کھٹکے اور تجھے یہ ناپسند ہو کر لوگوں کو اس کی خبر ہو۔
عربي انگریزی زبان اردو
34. جو شخص جہاد فی سبیل اللہ کے دوران ایک دن کا روزہ رکھتا ہے اللہ تعالی اس کا چہرہ جہنم سے ستّر سال دور کر دیتا ہے۔
عربي انگریزی زبان اردو
35. لوگ تب تک بھلائی پر رہیں گےجب تک وہ افطار میں جلدی کریں گے۔
عربي انگریزی زبان اردو
36. ہم نبی ﷺ کے زمانہ میں صدقہ فطر ایک صاع گیہوں یا ایک صاع جَوْ یا ایک صاع پنير یا ایک صاع خشک انگور نکالتے تھے۔ پھر جب معاویہ رضی اللہ عنہ آئے اور گیہوں کی آمدن شروع ہوئی تو انہوں نے کہا کہ: میں سمجھتا ہوں اس کا ایک مد دوسرے اناج کے دو مد کے برابر ہے۔
عربي انگریزی زبان اردو
37. رسول ﷺ رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کرتے تھے، یہاں تک کہ اللہ نے آپ کو وفات دی۔ پھر اس کے بعد آپ کے بیویوں نے بھی اعتکاف کیا۔
عربي انگریزی زبان اردو
38. سحری کھایا کرو، اس لیےکہ سحری میں برکت ہوتی ہے۔ - 2 ملاحظة
عربي انگریزی زبان اردو
39. رمضان سے ایک یا دو دن پہلے روزے نہ رکھو۔ مگر جو شخص (پہلےسے) روزے رکھ رہا ہو وہ یہ روزہ رکھ لے
عربي انگریزی زبان اردو
40. نبی ﷺ نے صدقہ فطر یا یہ کہا کہ صدقہ رمضان مرد، عورت، آزاد اور غلام پر فرض قرار دیا تھا
عربي انگریزی زبان اردو
41. کسی عورت کے لیے جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھتی ہو، جائز نہیں کہ ایک دن رات کا سفر بغیر کسی محرم کے کرے۔
عربي انگریزی زبان اردو
42. جس روزہ دار نے بھول کر کھا پی لیا وہ اپنا روزہ مکمل کرے۔ اسے اللہ نے کھلایا اور پلایا ہے۔
عربي انگریزی زبان اردو
43. یہ دو دن ایسے ہیں جن میں روزہ رکھنے سے رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا ہے۔ ایک ( رمضان کے ) روزوں کے بعد افطار کا دن ( عید الفطر) اور دوسرا وہ دن جس میں تم اپنی قربانی کا گوشت کھاتے ہو (یعنی عید الاضحی کا دن )۔
عربي انگریزی زبان اردو
44. رسول اللہ ﷺ کے تلبیہ کے الفاظ یہ ہوا کرتے تھے: ”لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لاَ شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ، لاَ شَرِيكَ لَكَ“۔
عربي انگریزی زبان اردو
45. شب قدر کو (رمضان کے) آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو
عربي انگریزی زبان اردو
46. میں دیکھ رہا ہوں کہ تم سب کے خواب آخری سات تاریخوں پر متفق ہو گئے ہیں۔ اس لیے جسے اس (شب قدر) کی تلاش ہو وہ آخری سات راتوں میں تلاش کرے۔
عربي انگریزی زبان اردو
47. کیا اللہ نے تمہارے لیے ایسى چیزیں نہیں بنائیں کہ تم ان کا صدقہ کرو؟ بے شک ہرسبحان اللہ کہنا صدقہ ہے، ہر اللہ أکبر کہنا صدقہ ہے، ہر الحمد للہ کہنا صدقہ ہےاور ہر لاالہ الا اللہ کہنا صدقہ ہے
عربي انگریزی زبان اردو
48. جس نے کسی مومن کی دنیاوی مصیبت کو دور کیا، اللہ تعالی قیامت کے مصائب میں سے اس کی کسی بڑی مصیبت کو دور کر دے گا۔ جس نے کسی تنگ دست پر آسانی کی، اللہ دنیا اور آخرت میں اس کے لیے آسانی کرے گا۔ جس نے کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی، اللہ دنیا اور آخرت میں اس کی ستر پوشی کرے گا۔
عربي انگریزی زبان اردو
49. اے لوگو! اللہ سے توبہ کرو اور اس سے مغفرت طلب کرو، کیونکہ میں دن میں سو دفعہ توبہ کرتا ہوں۔ - 2 ملاحظة
عربي انگریزی زبان اردو
50. رسول اللہ ﷺ نے (بوقتِ مصیبت) بین کرنے والی، سر منڈانے والی اور گریبان چاک کرنے والی عورتوں سے براءت کا اظہار فرمایا ہے۔
عربي انگریزی زبان اردو
51. بنی اسرائیل کے معاملات کی تدبیر و انتظام پیغمبر کرتے تھے۔ جب ایک پیغمبر فوت ہو جاتا تو اس کا جانشین دوسرا پیغمبر بن جاتا۔ مگر میرے بعد کوئی پیغمبر نہیں۔ البتہ میرے بعد خلفاء ہوں گے اور کثرت سے ہونگے۔
عربي انگریزی زبان اردو
52. جب رمضان کا آخری عشرہ آتا تو رسول اللہ ﷺ شب بیداری کرتے، اپنے گھر والوں کو بھی اس کے لیے جگاتے اور (عبادت میں) کوشش کرتے اور کمر کس لیتے۔
عربي انگریزی زبان اردو
53. فتنہ اور فساد کے زمانے میں عبادت کرنا ایسے ہے، جیسے میری طرف ہجرت کرنا۔
عربي انگریزی زبان اردو
54. روئے زمین پر موجود کوئی بھی مسلمان اللہ سے کوئی بھی دعا مانگے تو اللہ تعالی اسے اس کی مراد عنایت کردیتے ہیں یا پھر اس کے بدلے میں اس طرح کی کوئی مصبیت اس سے ٹال دیتے ہیں بشرطیکہ کہ وہ کسی گناہ یا قطعِ رحمی کی دعا نہ کرے۔
عربي انگریزی زبان اردو
55. پریشانی کے وقت کی دعا: ”لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ الْعَظِيمُ الْحَلِيمُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ السَّمَوَاتِ وَرَبُّ الْأَرْضِ، وَرَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ“۔
عربي انگریزی زبان اردو
56. رسول اللہ ﷺ کثرت سے اپنے رکو ع و سجود میں یہ دعا پڑھتے تھے: سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ ربنا وبحمدك، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لي.
عربي انگریزی زبان اردو
57. جب تم میں سے کسی کو جمائی آئے تو اپنا ہاتھ منھ پر رکھ کر اُسے روکنے کی کوشش کرے۔
عربي انگریزی زبان اردو
58. ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر چھ حقوق ہیں: جب تو اس سے ملے، تو تو اسے سلام کرے، جب وہ تجھے دعوت دے، تو تو اس کی دعوت قبول کرے، جب وہ تجھ سے مشورہ مانگے تو تو اسے اچھا مشورہ دے، جب وہ چھینکے اور ’الْحَمْدُ لِلَّهِ‘ کہے تو تو اس کا جواب دے (یعنی ’يَرْحَمُكَ اللَّهُ‘ کہے)، جب وہ بیمار ہو تو تو اس کی عیادت کرے اور جب وہ مر جائے تو تو اس کے جنازے کے ساتھ جائے۔ - 4 ملاحظة
عربي انگریزی زبان اردو
59. اللہ تعالیٰ اس شخص کی طرف نہیں دیکھے گا، جو اپنا کپڑا تکبر و غرور سے زمین پر گھسیٹ کر چلتا ہے۔
عربي انگریزی زبان اردو
60. جس نے جھوٹی قسم کھا کر کسی مسلمان کا حق مارا، اس کے لیے اللہ نے جہنم کو واجب اور جنت کو حرام کردیا۔
عربي انگریزی زبان اردو
61. دونعمتیں ہیں جن میں اکثر لوگ خسارے اور گھاٹے میں ہیں: صحت اور فراغت.
عربي انگریزی زبان اردو
62. اس دن (قیامت کے دن) جہنم کو اس حالت میں لایا جائے گا کہ اس کی ستر ہزار لگامیں ہوں گی، ہر لگام کے ساتھ ستر ہزار فرشتے ہوں گے جو اسے کھینچ رہے ہوں گے۔ - 1 ملاحظة
عربي انگریزی زبان اردو
63. اے اللہ! تو میرے تمام چھوٹے بڑے اگلے اور پچھلے گناہ بخش دے۔
عربي انگریزی زبان اردو
64. بہت زیادہ لعنت کرنے والے روزقیامت نہ سفارش کرنے والے ہوں گے اور نہ گواہی دینے والے ہوں گے۔
عربي انگریزی زبان اردو
65. بے شک تمھارا رب با حیا، اور سخی ہے، وہ اپنے بندے کے اپنی بارگاہ میں اٹھے ہوئے ہاتھوں کو خالی لوٹاتے ہوئے حیا کرتا ہے۔
عربي انگریزی زبان اردو
66. جس محفل میں لوگ نہ اللہ کا ذکر کریں اور نہ نبی ﷺ پر درود بھیجیں، وہ مجلس قیامت کے دن اِن لوگوں کے لیے باعثِ حسرت ہو گی۔
عربي انگریزی زبان اردو
67. رسول اللہ ﷺ جامع دعاؤں کو پسند فرماتے تھے اور اس کے علاوہ کی دعاؤں کو چھوڑ دیتے تھے۔
عربي انگریزی زبان اردو
68. قسم کھانا‘ سامان تجارت کی فروخت کا ذریعہ تو ہے مگر اس سے برکت ختم ہوجاتی ہے۔
عربي انگریزی زبان اردو
69. ہوا کو گالی مت دو، اگر اس میں کوئی ناپسندیدہ چیز دیکھو تو یہ دعا پڑھو: اے اللہ! ہم تجھ سے اس ہوا کی بہتری مانگتے ہیں اور وہ بہتری جو اس میں ہے اور وہ بہتری جس کی یہ مامور ہے اور تیری پناہ مانگتے ہیں اس ہوا کی شر سے اور اس شر سے جو اس میں ہے اور اس شر سے جس کی یہ مامور ہے۔
عربي انگریزی زبان اردو
70. تم میں سے کوئی شخص یہ نہ کہے: اے اللہ! اگر تو چاہے تو میری مغفرت فرما، اے اللہ! اگر تو چاہے تو مجھ پر رحم فرما۔ اسے چاہیے کہ یقین کے ساتھ سوال کرے، اس لئے کہ اللہ کو کوئی مجبور کرنے والا نہیں ہے۔
عربي انگریزی زبان اردو
71. اس آدمی کی ناک خاک آلود ہو جس کے سامنے میرا ذکر کیا جائے اور وہ مجھ پر درود نہ پڑھے۔
عربي انگریزی زبان اردو
72. ہر مہینے کے تین دن کا روزہ پوری زندگی کے روزے کے برابر ہے۔
عربي انگریزی زبان اردو
73. لوگوں کو کیا ہو گیا کہ وہ ایسے کہنے لگے ہیں؟ میں تو نماز بھی پڑھتا ہوں اور سوتا بھی ہوں، کبھی روزہ رکھتا ہوں اور کبھی نہیں رکھتا اور میں عورتوں سے شادی بھی کرتا ہوں۔ جس نے میری سنت سے گریز کیا اس کا مجھ سےکوئی تعلق نہیں۔
عربي انگریزی زبان اردو
74. جو دو مسلمان بھی آپس میں ملاقات کریں اور مصافحہ کریں، تو ان کے جدا ہونے سے پہلے ہی انھیں بخش دیا جاتا ہے۔ - 2 ملاحظة
عربي انگریزی زبان اردو
75. جس نے سورۃ الکہف کی ابتدائی دس آیتیں یاد کر لیں وہ دجال کے فتنہ سے محفوظ رہے گا۔
عربي انگریزی زبان اردو
76. جب کوئی شخص کسی ایسے مريض کی عیادت کرے، جس کی موت کا وقت ابھی قریب نہ آیا ہو اور اس کے پاس سات مرتبہ یہ دعا پڑھے:”أَسْأَلُ اللَّهَ الْعَظِيمَ، رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ أَنْ يَشْفِيَكَ“ (میں عظمت والے اللہ جو عرش عظیم کا مالک ہے، سے دعا کرتا ہوں کہ تم کو شفا دے)، تو اللہ اسے اس مرض سے شفاء دے گا۔
عربي انگریزی زبان اردو
77. بنی آدم کے دل رحمن کی دو انگلیوں کے درمیان ایسے ہیں جیسے وہ سب ایک ہی دل ہو اور وہ جیسے چاہتا ہے ان کو پلٹ دیتا ہے۔
عربي انگریزی زبان اردو
78. دین میں آسانی اور سہولت ہے۔
عربي انگریزی زبان اردو
79. اللہ اس شخص کو سرسبز و شاداب رکھے جو ہم سے کوئی بات سنے اور پھر اسے ویسے ہی آگے پہنچا دے جیسے اس نے سنی ہو۔
عربي انگریزی زبان اردو
80. میں قیامت کے دن تمام انسانوں کا سردار ہوں گا۔ کیا تم جانتے ہو یہ کیسے ہو گا؟
عربي انگریزی زبان اردو
81. مومن کے لیے جنت میں کھوکھلے موتی سے بنا ایک خیمہ ہو گا جس کی آسمان کی طرف اونچائی ساٹھ میل ہو گی۔ اس میں مومن کی بیویاں ہوں گی جن کے پاس وہ آئے جائے گا اور وہ ایک دوسرے کو نہیں دیکھ سکیں گی۔
عربي انگریزی زبان اردو
82. رسول اللہ ﷺ نے اس مرد پر لعنت کی ہے جو عورت کا لباس پہنتا ہے اور اس عورت پر لعنت کی ہے جو مرد کا لباس پہنتی ہے۔
عربي انگریزی زبان اردو
83. جس شخص کے پاس قربانی کا جانور ہو جسے وہ ذبح کرنے کا ارادہ رکھتا ہو تو جب ذو الحجہ کا چاند نکل آئے تو وہ اپنے بالوں اور ناخنوں سے کچھ نہ کاٹے یہاں تک کہ کی قربانی کر لے۔
عربي انگریزی زبان اردو
84. ميرے یہ دونوں نعلین (بطور نشانی) کے لے جاؤ اورجو شخص تمہیں باغ کے باہر دل کے یقین کے ساتھ ’’لا إله إلا الله‘‘ کہتا ہوا ملے اسے جنت کی بشارت دے دو.
عربي انگریزی زبان اردو
85. جب رمضان آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور شیطانوں کو بیڑیاں پہنا دی جاتی ہیں۔
عربي انگریزی زبان اردو
86. جو شخص قرآن کے پڑھنے میں ماہر ہو، وہ معزز اور نیک سفراء (فرشتوں) کے ساتھ ہو گا، اور جو شخص قرآن کو اٹک اٹک کر پڑھتا ہو اور اسے پڑھنے میں مشقت ہوتی ہو تو اس کو دو گنا ثواب ملتا ہے۔ - 4 ملاحظة
عربي انگریزی زبان اردو
87. کیا تمہیں نہیں معلوم کہ جو آیات آج رات نازل ہوئی ہیں ان جیسی آیات پہلے کبھی نازل نہیں ہوئیں۔ یہ آیات ’’قل أعوذ بربّ الفلق‘‘ اور ’’قل أعوذ بربّ الناس‘‘ ہیں۔
عربي انگریزی زبان اردو
88. تین اوقات ہیں، رسول اللہ ﷺ ہمیں روکتے تھے کہ ہم ان میں نماز پڑھیں یا اپنے مردوں کو قبروں میں اتاریں؛ جب سورج چمکتا ہوا طلوع ہورہا ہو، یہاں تک کہ وہ بلند ہوجائے، جب دوپہر کو ٹھہرنے والا (سایہ) ٹھہر جائے، حتیٰ کہ سورج (آگے کو) جھک جائے اور جب سورج غروب ہونے کے لیے جھک جائے، یہاں تک کہ وہ (پوری طرح) غروب ہوجائے۔
عربي انگریزی زبان اردو
89. اللہ بالغ عورت کی نماز بغیر دوپٹے کے قبول نہیں کرتا۔ - 1 ملاحظة
عربي انگریزی زبان اردو
90. لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ وہ نماز میں اپنی آنکھیں آسمان کی طرف اٹھاتے ہیں؟ آپ ﷺ نے یہ بات بڑی سخت لہجے میں کی، یہاں تک کہ آپ ﷺ نے فرمایا: لوگ اس سے باز آجائیں ورنہ ان کی آنکھیں اچک لی جائیں گی۔
عربي انگریزی زبان اردو
91. دورانِ نماز جمائی آنا شیطان کی طرف سے ہوتا ہے۔ چنانچہ جب تم میں سے کسی کو جمائی آئے تو وہ اسے جہاں تک ہو سکے روکے۔
عربي انگریزی زبان اردو
92. ایسا شخص ہرگز جہنم میں داخل نہيں ہو سکتا، جو بدر اور حدیبیہ میں شریک رہا ہو
عربي انگریزی زبان اردو
93. جب تم میں سے کوئی شخص مرجاتا ہے تو اس کا ٹھکانا اسے صبح وشام دکھایا جاتا ہے۔ اگر وہ جنتی ہے تو جنت والوں میں اور اگر دوزخی ہے تو دوزخ والوں میں۔
عربي انگریزی زبان اردو
94. باجماعت نماز اکیلے شخص کی نماز سے پچیس درجے افضل ہے۔ اور فجر کی نماز میں دن اور رات کے فرشتے بھی موجود ہوتے ہیں۔
عربي انگریزی زبان اردو
95. نبی ﷺ نے مصنوعی بال جوڑنے والیوں اور جڑوانے والیوں اور گودنے والیوں اور گدوانے والیوں پر لعنت کی ہے
عربي انگریزی زبان اردو
96. تین آدمیوں سے قلم اٹھا لیا گیا ہے؛ سوئے ہوئے شخص سے، یہاں تک کہ وہ بیدار ہو جائے، بچے سے یہاں تک کہ وہ بالغ ہو جائے اور دیوانے سے، یہاں تک کہ اسے عقل آ جائے۔ - 2 ملاحظة
عربي انگریزی زبان اردو