زمره: . . .
+ -
عن أبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:

«لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ مُسْلِمَةٍ تُسَافِرُ مَسِيرَةَ لَيْلَةٍ إِلَّا وَمَعَهَا رَجُلٌ ذُو حُرْمَةٍ مِنْهَا».
[صحيح] - [متفق عليه] - [صحيح مسلم: 1339]
المزيــد ...

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا :
”کسی مسلمان عورت کے لیے جائز نہیں کہ ایک دن اور رات کا سفر بغیر کسی محرم کے کرے“۔

[صحیح] - [متفق علیہ] - [صحيح مسلم - 1339]

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ علیہ و سلم نے بتایا کہ کسی مسلمان عورت پر کسی محرم شخص کے بغیر ایک رات کی مسافت کا سفر کرنا حرام ہے۔

حدیث کے کچھ فوائد

  1. ابن حجر کہتے ہیں: عورت کے لیے کسی محرم کی معیت کے بغیر سفر کرنا ناجائز ہے۔ اس بات پر امت کا اجماع ہے۔ البتہ حج، عمرہ اور دار الشرک سے نکلنے کا سفر اس اجماع سے مستثنی ہے، اور بعض اہل علم اسے حج کی شرائط میں سے ایک شرط قرار دیتے ہیں۔
  2. اسلامی شریعت ایک با کمال شریعت ہے۔ اور اس نے عورت کو مکمل تحفظ فراہم کیا ہے۔
  3. اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لانے کا تقاضہ ہے کہ شریعت الہی کے سامنے سر تسلیم خم کر دیا جائے اور اس کے حدود کی پاسداری کی جائے۔
  4. عورت کا محرم اس کا شوہر ہے یا ایسا شخص ہے کہ نسبی رشتے یا رضاعتی رشتے یا سسرالی رشتے کی وجہ سے عورت اس پر ہمیشہ کے لئے حرام ہو، اور وہ مسلمان، بالغ، عاقل، ثقہ اور مامون ہو۔ کیوں کہ محرم کا کام عورت کو تحفظ فراہم کرنا اور اس کی دیکھ بھال کرنا ہے۔
  5. وہ مدت سفر، جسے کوئى عورت کسی محرم کی معیت کے بغیر طے نہيں کر سکتی، اس کی بابت وارد روایات کے بارے میں بیہقی کہتے ہيں: "خلاصہ یہ ہے کہ جس مسافت کو بھی سفر کہا جائے، عورت کے لیے اسے شوہر یا محرم کے بغیر طے کرنا منع ہوگا۔ مسافت خواہ تین دن کی ہو، دو دن کی ہو، ایک دن کی ہو یا ایک برید وغیرہ کی ہو۔ اس کی دلیل عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی مطلق روایت ہے، جو صحیح مسلم کی سابقہ روایتوں میں سے سب سے آخری روایت ہے: (کوئی عورت کسی محرم کے بغیر سفر نہ کرے )۔ اس میں ہر اس دوری کو طے کرنا شامل ہے، جسے سفر کہا جائے"۔ انتهى۔ اور ابھی ہمارے سامنے جو حدیث ہے، وہ دراصل سائل اور اس کے حالات کے مطابق وارد ہوئی ہے۔
ترجمہ: انگریزی زبان اسپینی انڈونیشیائی زبان ایغور بنگالی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان روسی زبان بوسنیائی زبان سنہالی ہندوستانی چینی زبان فارسی زبان ویتنامی تجالوج کردی ہاؤسا پرتگالی مليالم تلگو سواحلی تھائی پشتو آسامی السويدية الأمهرية الهولندية الغوجاراتية النيبالية الدرية الرومانية المجرية الموري ภาษามาลากาซี ภาษากันนาดา الولوف الأوكرانية الجورجية المقدونية الخميرية الماراثية
ترجمہ دیکھیں
زمرے
  • . .