عن أبي هريرة رضي الله عنه عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «الصلوات الخمس، والجمعة إلى الجمعة، ورمضان إلى رمضان مُكَفِّراتٌ لما بينهنَّ إذا اجتُنبَت الكبائر».
[صحيح] - [رواه مسلم]
المزيــد ...

ابو ھرہرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”پانچوں نمازیں، ایک جمعہ دوسرے جمعہ تک اور ایک رمضان دوسرے رمضان تک اپنے مابین سرزد ہونے والے گناہوں کا کفارہ بن جاتے ہیں، بشرطے کہ کبیرہ گناہوں سے اجتناب کیا جائے“۔
صحیح - اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔

شرح

پانچ نمازیں اپنے مابین موجود وقفے میں سرزد ہو جانے والے گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہیں، ماسوا کبیرہ گناہوں کے، جن کا یہ کفارہ نہیں بنتیں۔ اسی طرح نماز جمعہ اپنے بعد آنے والی نماز جمعہ تک اور رمضان کا مہینہ اس کے بعد آنے والے رمضان تک کے لیے کفارہ ہوتے ہیں۔

ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی ویتنامی سنہالی ایغور کردی ہاؤسا پرتگالی مليالم تلگو سواحلی تمل بورمی تھائی جرمنی جاپانی پشتو آسامی الباني السويدية الأمهرية الهولندية الغوجاراتية الدرية
ترجمہ دیکھیں

حدیث کے کچھ فوائد

  1. ان واجبات کی بہتر طریقہے سے ادائیگی اس بات کا سبب ہے کہ اللہ عز و جل اپنی رحمت و مہربانی سے ان کے دوران بندے سے سرزد ہونے والے صغیرہ گناہوں کو بخش دے۔
  2. گناہ کی دو قسمیں ہیں، صغیرہ گناہ اور کبیرہ گناہ۔