عن أنس بن مالك رضي الله عنه قال سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «من أحبّ أن يُبْسَطَ عليه في رزقه، وأن يُنْسَأَ له في أَثَرِهِ؛ فَلْيَصِلْ رحمه».
[صحيح] - [متفق عليه]
المزيــد ...

انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”جو اس بات کا خواہش مند ہو کہ اس کی روزی میں فراخی ہو اور اس کی عمر دراز کر دی جائے، اسے چاہیے کہ صلہ رحمی کیا کرے“۔
صحیح - متفق علیہ

شرح

اس حدیث میں صلہ رحمی کرنے کی ترغیب دی گئی ہے اور اللہ تعالیٰ کی رضا وخوش نودی کے حصول کے ساتھ ساتھ اس کے بعض دیگر فوائد کو بھی بیان کیا گیا ہے؛ کیوں کہ یہ عمل دنیوی منفعتوں کے حصول کا بھی سبب ہے، اس سے بندے کو اس کے پسندیدہ امور حاصل ہوتے ہیں؛ اس کی روزی میں فراخی وکشائش پیدا ہوتی ہے اور اس کی عمر دراز کر دی جاتی ہے۔ بعض لوگوں کے نزدیک بظاہر یہ حدیث اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے متعارض ہے :﴿وَلَن يُؤَخِّرَ اللَّـهُ نَفْسًا إِذَا جَاءَ أَجَلُهَا﴾ ”اور جب کسی کا مقرره وقت آجاتا ہے پھر اسے اللہ تعالیٰ ہر گز مہلت نہیں دیتا“ اس کا جواب یہ ہے کہ موت کا وقت، اس کے تمام اسباب کے ساتھ متعین ومقرر ہے، اگر ہم یہ فرض کرلیں کہ اگر فلاں شخص صلہ رحمی کرے، تو اس کی عمر ساٹھ سال ہوگی اور اگر قطع رحمی کرے، تو چالیس سال۔ اب اگر وہ صلہ رحمی کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کی اس عمر میں اضافہ فرمائے گا، جو اس کے لیے صلہ رحمی نہ کرنے کی صورت میں مقرر کی گئی ہے۔

ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان ہندوستانی ویتنامی سنہالی ایغور کردی ہاؤسا پرتگالی مليالم تلگو سواحلی تمل بورمی تھائی جرمنی جاپانی پشتو آسامی الباني السويدية الأمهرية الهولندية الغوجاراتية الدرية
ترجمہ دیکھیں

حدیث کے کچھ فوائد

  1. صلہ رحمی کی ترغیب۔
  2. صلہ رحمی کو اللہ نے صلہ کرنے والے کی روزی میں کشادگی اور درازی عمر کا ایک مضبوط سبب قرار دیا ہے۔
  3. انسان کو بدلہ اسی جنس کا دیا جاتا ہے، جس جنس کا اس کا عمل ہوتا ہے۔ لہذا جو اپنے رشتے داروں کے ساتھ بھلائی اور احسان پر مبنی برتاؤ کرے گا، اللہ اس کی عمر دراز کر دے گا اور اس کی عمر میں اضافہ کر دے گا۔
  4. اسباب کا اثبات، کیوںکہ اللہ کے رسولﷺ نے سبب یعنی صلہ رحمی اور مسبّب یعنی درازی عمر اور روزی میں کشادگی کو ثابت کیا ہے۔