عن جابر بن عبد الله رضي الله عنهما عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:
«كُلُّ مَعْرُوفٍ صَدَقَةٌ».

[صحيح] - [رواه البخاري من حديث جابر، ورواه مسلم من حديث حذيفة] - [صحيح البخاري: 6021]
المزيــد ...

جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا :
”ہر اچھا کام صدقہ ہے“۔

[صحیح] - [اسے بخاری نے جابر کی حدیث سے اور مسلم نے حذیفہ کی حدیث سے روایت کیا ہے] - [صحیح بخاری - 6021]

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ ہر اچھا اور دوسرے کو فائدہ پہنچانے والا قول و عمل صدقہ ہے اور اس میں اجر و ثواب ہے۔

حدیث کے کچھ فوائد

  1. صدقہ صرف وہ مال ہی نہيں ہے، جو انسان دوسرے کو دیتا ہے، بلکہ انسان کا کیا ہوا ہر اچھا کام، اس کی کہی ہوئی ہر اچھی بات اور دوسروں کو پہنچایا ہوا ہر نفع صدقہ کے دائرے میں آتا ہے۔
  2. اس میں نیک عمل اور ہر ایسے کام کی ترغیب دی گئی ہے، جو دوسروں کے لیے نفع رساں ہو۔
  3. کسی بھی اچھے کام کو حقیر نہيں جاننا چاہیے، خواہ وہ معمولی ہی کیوں نہ ہو۔
ترجمہ دیکھیں
زبان: انگریزی زبان اسپینی انڈونیشیائی زبان مزید ۔ ۔ ۔ (67)
مزید ۔ ۔ ۔