En Ar


موسوعہ احادیث نبویہ اور اس کے ترجمات:

ایک باہم مربوط ومتکامل پروجیکٹ جو اسلامی مواد میں بار بار ذکر ہونے والی احادیث نبویہ کو منتخب کر کے ان کی آسان اور مکمل شرح بیان کرتا ہے؛ نیز ان احادیث نبویہ کا زندہ ومشہور زبانوں میں مناسب اور عمدہ ترجمہ کر کے تمام ممکنہ وسائل کے ذریعہ اسے مفت فراہم کرتا ہے۔.

اہداف:

  1. احادیث نبویہ کے ترجمات کا ایک جدید مستند ومفت عالمی مرجع قائم کرنا۔.
  2. مترجمین کے لیے احادیث نبویہ کے مختلف تراجم کا الیکٹرانک ڈیٹا فراہم کرنا۔.
  3. ہر ممکنہ وسائل کے ذریعہ قارئین تک ترجمات پہنچانا۔.

اس انسائیکلوپیڈیا کے خصائص:

  1. جامع ہونا.
  2. مفت دستیابی.
  3. مختلف زبانوں میں ترجموں کی فراہمی.
  4. مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن.
  5. اتقان.

انسائیکلوپیڈیا کی تشکیل اور ترقی کے مراحل:

  1. عربی زبان میں انسائیکلوپیڈیا کی تیاری.
  2. مختلف عالمی زبانوں میں انسائیکلوپیڈیا کا ترجمہ.
  3. انسائیکلوپیڈیا کی آن لائن نشر واشاعت عمل میں آئی۔.
  4. انسائیکلوپیڈیا اور اس کے ترجموں کی مسلسل اصلاح وبہتری بنانے کا کام.