عن عبد الله بن عمرو بن العاص رضي الله عنهما عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «صَوْمُ ثلاثةِ أيامٍ من كُلِّ شهرٍ صَومُ الدَّهرِ كُلِّه».
[صحيح] - [متفق عليه]
المزيــد ...

عبد اللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما، نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہر مہینے کے تین دن کا روزہ پوری زندگی کے روزے کے برابر ہے“۔
صحیح - متفق علیہ

شرح

جلیل القدر صحابئ رسول عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے مسلسل روزے رکھنے کا پختہ عزم کر لیا اور اس بات کا ارادہ کیا کہ ہمیشہ اس عزم پر قائم رہیں گے۔ چنانچہ آپ ﷺ نے انھیں ہدایت فرمائی کہ ہر ماہ کے تین دن روزے رکھیں؛ کیوں کہ یہ تین روزے، اجر و ثواب کے اعتبار سے سال بھر روزے رکھنے کے برابر ہیں۔ یہ اس طرح کہ ایک نیکی کا بدلہ دس گنا دیا جاتا ہے اور اس طرح تین دن، تیس کے برابر ہوئے، چنانچہ اگر ہر ماہ کے تین دن روزہ رکھ لے تو گویا اس نے سال بھر کے روزے رکھ لیے۔

ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان چینی زبان فارسی زبان ہندوستانی سنہالی ایغور کردی ہاؤسا پرتگالی
ترجمہ دیکھیں
مزید ۔ ۔ ۔