عَنْ أَبِي عَبْسٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنِ جَبْرٍ رضي الله عنه أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:
«مَا اغْبَرَّتْ قَدَمَا عَبْدٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَتَمَسَّهُ النَّارُ».
[صحيح] - [رواه البخاري] - [صحيح البخاري: 2811]
المزيــد ...
ابو عبس عبدالرحمن بن جبر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:
”جس بندے کے قدم اللہ کے راستے میں غبار آلود ہو گئے، اسے (جہنم کی) آگ نہیں چھوئے گى۔“
[صحیح] - [اسے امام بخاری نے روایت کیا ہے۔] - [صحيح البخاري - 2811]
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے خوش خبری دی ہے کہ جس شخص کے قدم اللہ کی راہ میں جہاد کرتے ہوئے غبار آلود ہو گئے، اسے جہنم کی آگ چھو نہيں سکتی۔