«إِنَّ اللَّعَّانِينَ لَا يَكُونُونَ شُهَدَاءَ وَلَا شُفَعَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ».
[صحيح] - [رواه مسلم] - [صحيح مسلم: 2598]
المزيــد ...
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کو فرماتے ہوئے سنا:
”بہت زیادہ لعنت کرنے والے قیامت کے دن گواہی دینے والے نہیں ہوں گے اور نہ ہی شفاعت کرنے والے ہوں گے“۔
[صحیح] - [اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔] - [صحيح مسلم - 2598]
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بتایا کہ غیر مستحق شخص پر بہت زیادہ لعنت کرنے والا دو سزاؤں کا مستحق ہے: پہلی : وہ قیامت کے دن اس بات کی گواہی نہیں دے گا کہ پچھلی امتوں کو ان کے رسولوں نے اللہ کا پیغام پہنچایا تھا، دنیا میں اس فسق کی وجہ سے اس کی قبول نہیں کی جائے گی اور اسے اللہ کی راہ میں شہادت نصیب نہیں ہوگی۔ دوسری : وہ قیامت کے دن، جب دوسرے مومن جہنم کے حق دار بن چکے اپنے مومن بھائیوں کے بارے میں سفارش کریں گے، سفارش نہیں کر سکے گا۔