+ -

عن الأغر بن يسار المزني رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : «يا أيُّهَا النَّاسُ، تُوبُوا إلى اللهِ واسْتَغْفِرُوهُ، فَإنِّي أَتُوبُ في اليَّومِ مائةَ مَرَّةٍ».
[صحيح] - [رواه مسلم]
المزيــد ...

اغرّ بن یسار مزنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے لوگو! اللہ سے توبہ کرو اور اس سے مغفرت طلب کرو، کیونکہ میں دن میں سو دفعہ توبہ کرتا ہوں“۔
[صحیح] - [اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔]

شرح

نبی ﷺ جن کے تمام اگلے پچھلے گناہ معاف کر دیے گئے ہیں وہ لوگوں کو توبہ اور استغفار کرنے کا حکم دے رہے ہیں اور خود اپنے بارے میں بتا رہے ہیں کہ آپ ﷺ دن میں سو مرتبہ اللہ سے استغفار اور توبہ کرتے ہیں۔ اس طرح سے آپ ﷺ امت کو اس نیک عمل پر ابھار رہے ہیں۔ نبیﷺ کے استغفار کرنے سے یہ لازم نہیں آتا کہ آپﷺ نے یہ استغفار ان گناہوں پر کیا ہے جو کہ آپﷺ سے سرزد ہوئے ہیں بلکہ آپﷺ کا استغفار کرنا آپﷺ کی کمالِ بندگی، اللہ سبحانہ وتعالی کے ذکر سے آپﷺ کی وابستگی، اللہ تعالی کے عظیم حق کا احساس اور بندے کا اللہ کی نعمتوں کے مقابلے میں شکر بجالانے سے عاجز ہونے خواہ وہ کتنا بھی عمل کرلے، آپنی امت کو استغفار کرنے کا حکم دینے وغیرہ جیسی حکمتوں پر دلالت کرتا ہے۔

ترجمہ: انگریزی زبان اسپینی انڈونیشیائی زبان بنگالی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان روسی زبان بوسنیائی زبان سنہالی ہندوستانی چینی زبان ویتنامی کردی ہاؤسا پرتگالی مليالم سواحلی تھائی آسامی الأمهرية الهولندية الغوجاراتية الرومانية
ترجمہ دیکھیں
مزید ۔ ۔ ۔