عن عائشة رضي الله عنها عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه قال: «لا يَقْبَل الله صلاة حَائض إلا بِخِمَار».
[صحيح] - [رواه أبو داود والترمذي وابن ماجه وأحمد]
المزيــد ...

عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”اللہ بالغ عورت کی نماز بغیر دوپٹے کے قبول نہیں کرتا“۔
صحیح - اسے ابنِ ماجہ نے روایت کیا ہے۔

شرح

بالغ و عاقل عورت کے لیےجائز نہیں ہےکہ وہ بغیر دوپٹے کے نماز پڑھے،یعنی اپنے سر اور گردن کو کھول کر نماز پڑھے۔ اگر اس نے اس حالت میں نماز پڑھ لی،تو اسکی یہ نماز باطل ہوگی۔ کیوںکہ آپ ﷺ کافرمان ہے: ”اللہ تعالی قبول نہیں فرماتے"c2">“ یہاں نفی قبول سے مراد نماز کی صحت اور اس کی ادائیگی کی نفی ہے۔ اس حدیث میں ”الحائض“ سے مراد وہ بالغ عورت ہے، جو سن حیض کو پہنچ چکی ہو اور اس میں بلوغت کی کوئی بھی علامت ظاہر ہو چکی ہو، یعنی حیض یا منی آ چکی ہو، اس کے زیر ناف بال اگ آئیں ہوں یا وہ پندرہ سال کی ہو گئی ہو۔ آپ ﷺ نے بلوغت کو حیض سے تعبیر کیا؛ کیوں کہ یہ عورتوں کے ساتھ خاص ہے اور عموما یہی (پہلے) ہوتا ہے، تاہم یہاں یہ ہر گز مقصود نہیں کہ وہ عورت حیض میں ہو؛ کیوں کہ حالت حیض میں تو عورت کو نماز پڑھنے سے منع کیا گیا ہے، جس کا ثبوت حدیث میں ہے اور علما کا اس پر اجماع ہے۔

ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی ایغور کردی ہاؤسا پرتگالی
ترجمہ دیکھیں