+ -

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
«لاَ يُصَلِّي أَحَدُكُمْ فِي الثَّوْبِ الوَاحِدِ لَيْسَ عَلَى عَاتِقَيْهِ شَيْءٌ».

[صحيح] - [متفق عليه] - [صحيح البخاري: 359]
المزيــد ...

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا:
"تم میں سے کوئی شخص ایک کپڑے میں اس حال میں نماز نہ پڑھے کہ اس کپڑے کا کوئی بھی حصہ اس کے کندھوں پر نہ ہو۔"

[صحیح] - [متفق علیہ] - [صحيح البخاري - 359]

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے ایک ہی کپڑے میں نماز پڑھنے والے کو اس بات سے منع کیا ہے کہ اپنے دونوں کندھوں کو ننگا چھوڑ دے اور ان پر کچھ نہ رکھے۔ کیوں کہ دونوں کندھے اگرچہ جسم کے ان حصوں میں داخل نہیں ہیں، جن کو چھپائے رکھنا واجب ہے، لیکن ان کو ڈھانپ لینے کے بعد ستر عورت بہتر طریقے سے ہو جاتا ہے اور یہ اللہ کے سامنے نماز میں کھڑے ہوتے وقت اللہ کی تعظیم کے زیادہ قریب ہے۔

حدیث کے کچھ فوائد

  1. ایک کپڑا پہن کر نماز پڑھنا جائز ہے، جب کپڑا بدن کے اتنے حصے کو چھپالے، جتنے حصے کو چھپانا ضروری ہے۔
  2. دو کپڑے پہن کر نماز پڑھنا جائز ہے، جب ایک کپڑا جسم کو اوپری حصے کو اور دوسرا حصہ نچلے حصے کو ڈھانپ لے۔
  3. مصلی کو اچھی حالت میں نماز پڑھنے کے لیے جانا چاہیے۔
  4. نماز میں دونوں کندھوں یا ان میں سے کسی ایک کو ڈھانپنا واجب ہے، جب کہ انسان اس پر قادر ہو۔ کچھ لوگوں کے مطابق نہی تنزیہ کے لیے ہے۔
  5. صحابہ رضی اللہ عنہم کی محتاجی کا حال کہ ان میں سے بہتوں کے پاس دو کپڑے بھی نہیں ہوا کرتے تھے۔
  6. امام نووی اس حدیث کا معنی بیان کرتے ہوئے لکھتے ہيں : اس کے پیچھے حکمت یہ ہے کہ جب آدمی کے پاس ایک ہی چادر ہو اور اسے لنگی کے طور پر استعمال کر لے اور کندھے پر کچھ نہ ہو، تو جسم کے ان حصوں کے کھل جانے امکان باقی رہ جاتا ہے، جن کا چھپانا لازمی ہے۔ جب کہ کندھے پر کچھ ہونے کی صورت میں اس کا امکان نہیں رہتا۔ دوسری بات یہ ہے کہ کندھے پر کچھ نہ ہونے کی صورت میں ایسا ہو سکتا ہے کہ نیچے پہنے ہوئے چادر کو ایک ہاتھ یا دونوں ہاتھوں سے پکڑے رہنے کی ضرورت پڑ جائے، جس سے ایک تو نماز سے توجہ ہٹتی ہے اور دوسرا دائیں ہاتھ کو بائيں ہاتھ پر سینے کے نیچے رکھنے اور جہاں جہاں دونوں ہاتھوں کو اٹھانا مشروع ہے، وہاں وہاں اٹھانے کی سنت فوت ہوتی ہے۔ ایک بات یہ بھی ہے کہ کندھے پر کچھ نہ رکھنا دراصل جسم کے اوپری حصے اور زینت کی جگہ کو ڈھانپنے سے گریز کرنا ہے، جب کہ اللہ سبحانہ و تعالی نے کہا ہے : { خُذُوا ‌زِينَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ } [سورہ اعراف : 31] یعنی ہر نماز کے وقت اپنے پاس دست یاب زینت اختیار کر لیا کرو۔
ترجمہ: انگریزی زبان اسپینی انڈونیشیائی زبان بنگالی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان روسی زبان بوسنیائی زبان سنہالی ہندوستانی چینی زبان فارسی زبان ویتنامی تجالوج کردی ہاؤسا پرتگالی مليالم تلگو سواحلی تھائی پشتو آسامی السويدية الأمهرية الهولندية الغوجاراتية النيبالية الدرية الرومانية المجرية الموري ภาษากันนาดา الولوف الأوكرانية الجورجية المقدونية الخميرية الماراثية
ترجمہ دیکھیں
مزید ۔ ۔ ۔