+ -

عن عبد الله بن عباس رضي الله عنهما عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «نِعْمَتَانِ مَغْبُونٌ فيهما كثيرٌ من الناس: الصحةُ، والفراغُ».
[صحيح] - [رواه البخاري]
المزيــد ...

عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا:” دونعمتیں ہیں جن میں اکثر لوگ خسارے اور گھاٹے میں ہیں: صحت اور فراغت“۔
[صحیح] - [اسے امام بخاری نے روایت کیا ہے۔]

شرح

انسان پراللہ کی دو عظيم نعمتيں ایسی ہیں جن کی قدر وقيمت کو وہ نہيں پہچانتا، اور ان ميں عظيم خسارے سے دوچار ہوتا ہے۔ وہ نعمتيں تندرستی اور فارغ البالی ہیں اس ليے کہ انسان اللہ کی عبادت اچھے ڈھنگ سے اسی وقت کر سکتا ہے جب وہ صحت مند اور فارغ البال ہو۔ کبھی ايسا بھي ہوتا ہے کہ انسان فارغ ہوتا ہے ليکن اس کی تندرستی ٹھيک نہيں ہوتی، اور کبھی تندرستی ٹھيک ہوتی ہے ليکن فارغ البال نہیں ہوتا۔ پس وہ کسبِ معاش ميں مشغوليت کی وجہ سے علم حاصل کرنے اور نيک اعمال کے ليے فارغ وقت نہيں پاتا۔ لهٰذا جسے يہ دونوں نعمتيں (تندرستی اور فارغ البالی) مليں ليکن اس ميں نيک اعمال سے کاہلی کرے تو وہ عظيم خسارے سے دوچار ہوا۔

ترجمہ: انگریزی زبان اسپینی انڈونیشیائی زبان ایغور بنگالی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان روسی زبان بوسنیائی زبان سنہالی ہندوستانی چینی زبان فارسی زبان ویتنامی تجالوج کردی ہاؤسا پرتگالی مليالم سواحلی آسامی الأمهرية الهولندية الغوجاراتية
ترجمہ دیکھیں
مزید ۔ ۔ ۔