«مَنْ نَسِيَ وَهُوَ صَائِمٌ، فَأَكَلَ أَوْ شَرِبَ، فَلْيُتِمَّ صَوْمَهُ، فَإِنَّمَا أَطْعَمَهُ اللهُ وَسَقَاهُ».
[صحيح] - [متفق عليه] - [صحيح مسلم: 1155]
المزيــد ...
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:
"جس روزہ دار نے بھول کر کھا پی لیا وہ اپنا روزہ مکمل کرے۔ کیوں کہ اسے اللہ نے کھلایا اور پلایا ہے۔"
[صحیح] - [متفق علیہ] - [صحيح مسلم - 1155]
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بتایا کہ جس نے فرض یا نفل روزے کی حالت میں بھول کر کچھ کھا یا پی لیا، وہ اپنا روزہ پورا کرے۔ اسے توڑ نہ دے۔ کیوں کہ اس نے جان بوجھ کر کھایا یا پیا نہيں ہے۔ بلکہ خود اللہ نے اسے کھلایا اور پلایا ہے۔