+ -

عن أنس بن مالك عن زيد بن ثابت رضي الله عنهما قال: «تَسَحَّرْنَا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم ، ثم قام إلى الصلاة. قال أنس: قلت لزيد: كم كان بين الأذان وَالسَّحُورِ؟ قال: قدر خمسين آية».
[صحيح] - [متفق عليه]
المزيــد ...

انس بن مالک رضی اللہ عنہ، زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سےروایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ ہم نے رسول الله ﷺ کے ساتھ سحری کی۔پھر آپ ﷺ (صبح کی) نماز کے لیے کھڑے ہوئے۔ انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے زید رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ سحری اور اذان میں کتنے وقت کا وقفہ ہوتا تھا تو انہوں نے کہا کہ پچاس آیتیں پڑھنے کے بقدر۔
[صحیح] - [متفق علیہ]

شرح

زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بتا رہے ہیں کہ نبی ﷺ جب سحری کھا چکے تو آپ ﷺ صبح کی نماز پڑھانے کے لیے کھڑے ہو گئے۔ انس رضی اللہ عنہ نے زید رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ اقامت اور سحری کے مابین کتنے وقت کا وقفہ ہوا کرتا تھا۔ انہوں نے جواب دیا کہ پچاس آیتوں کے پڑھنے کے بقدر وقت کا وقفہ۔ ظاہری معنی یہ ہے کہ اس سے مراد درمیانی آیات ہیں جو بہت زیادہ لمبی آیات جیسا کہ سورۂ بقرہ کے آخر میں اور سورہ مائدہ کے شروع میں ہیں اور بہت زیادہ چھوٹی آیات جیسا کہ سورہ شعراء، سورہ صافات اور سورۃ واقعہ جیسی سورتوں میں ہیں ــــــــ کے مابین ہیں۔

ترجمہ: انگریزی زبان اسپینی انڈونیشیائی زبان بنگالی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان روسی زبان بوسنیائی زبان سنہالی ہندوستانی چینی زبان فارسی زبان ویتنامی تجالوج کردی ہاؤسا پرتگالی سواحلی آسامی الغوجاراتية
ترجمہ دیکھیں