عن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : «إِذا تَثَاءبَ أحَدُكمْ فَلْيمْسِكْ بيدهِ على فِيهِ؛ فَإنَّ الشَّيْطَانَ يَدْخل».
[صحيح] - [رواه مسلم]
المزيــد ...

ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو جمائی آئے تو اپنا ہاتھ منھ پر رکھ کر اُسے روکے۔ بے شک شیطان منھ میں داخل ہو جاتا ہے۔“
صحیح - اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔

شرح

حدیث مبارک میں نبئ کریم ﷺ نے جمائی لیتے وقت منھ پر ہاتھ رکھنے کا حکم دیا ہے۔ افضل یہ ہے کہ بقدرِ استطاعت جمائی کو روکا جائے ، اگرچہ منھ پر ہاتھ رکھ کر ہی اسے روکا جائے۔ ”بے شک شیطان منھ میں داخل ہو جاتا ہے“ یعنی جمائی لیتے وقت منھ کھلنے سے (شیطان) انسان کے اندر داخل ہو جاتا ہے اور اس پر ہنستا ہے اور انسان کے اندر داخل ہو جاتا ہے، تو منھ پر ہاتھ رکھ کر اس کو داخل ہونے سے روکے تاکہ اس کا راستہ بند ہو جائے اور اس کے داخل ہونے كو شدت سے روکا جائے اور اسے اس سے باز رکھا جائے، اس سے پتا چلا کہ جمائی لینے کی مکروہ شکل شیطان کو محبوب ہے۔

ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان چینی زبان فارسی زبان ہندوستانی ویتنامی سنہالی کردی ہاؤسا پرتگالی
ترجمہ دیکھیں