+ -

عَنْ أَبِي مُوسَى رضي الله عنه عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:
«إِنَّ لِلْمُؤْمِنِ فِي الْجَنَّةِ لَخَيْمَةً مِنْ لُؤْلُؤَةٍ وَاحِدَةٍ مُجَوَّفَةٍ، طُولُهَا سِتُّونَ مِيلًا، لِلْمُؤْمِنِ فِيهَا أَهْلُونَ، يَطُوفُ عَلَيْهِمِ الْمُؤْمِنُ فَلَا يَرَى بَعْضُهُمْ بَعْضًا».

[صحيح] - [متفق عليه] - [صحيح مسلم: 2838]
المزيــد ...

ابوموسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا:
"مومن کے لیے جنت میں ایک ایسے موتی سے بنا خیمہ ہو گا جو اندر سے خالی ہوگا، جس کی لمبائی ساٹھ میل ہو گی۔ اس میں مومن کی بیویاں ہوں گی، جن کے پاس وہ آنا جانا کرے گا اور وہ ایک دوسرے کو دیکھ نہیں سکیں گی"۔

[صحیح] - [متفق علیہ] - [صحيح مسلم - 2838]

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے یہاں جنت کی کچھ نعمتوں کے بارے میں بتایا ہے۔ آپ نے بتایا ہے کہ جنت کے اندر مومن کو ایک بہت بڑا خیمہ ملے گا، جو ایک اندر سے خالی ہیرے سے بنا ہوگا۔ اس کی لمبائی و چوڑائی 60 میل کی ہوگی۔ اس کے چاروں زایوں میں سے ہر زاویے میں کچھ بیویاں ہوں گی، جو ایک دوسری کو دیکھ نہیں سکيں گی۔ وہ مومن ان کے درمیان گردش کرتا رہے گا۔

حدیث کے کچھ فوائد

  1. جنتیوں کو ملنی والی عظیم نعمتوں کا بیان۔
  2. بندوں کے لئے اللہ کی تیار کردہ نعمتوں کو بیان کرکے عمل صالح کی ترغیب۔
ترجمہ: انگریزی زبان اسپینی انڈونیشیائی زبان بنگالی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان روسی زبان بوسنیائی زبان سنہالی ہندوستانی چینی زبان فارسی زبان ویتنامی تجالوج کردی ہاؤسا پرتگالی مليالم تلگو سواحلی تھائی پشتو آسامی السويدية الأمهرية الهولندية الغوجاراتية النيبالية الدرية الرومانية المجرية الموري ภาษามาลากาซี ภาษากันนาดา الولوف الأوكرانية الجورجية المقدونية الخميرية الماراثية
ترجمہ دیکھیں
مزید ۔ ۔ ۔