عن سهل بن سعد رضي الله عنهما مرفوعاً: «من يضمن لي ما بين لَحْيَيْهِ وما بين رجليه أضمن له الجنة».
[صحيح] - [رواه البخاري]
المزيــد ...

سہل بن سعد رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص مجھے اپنے دونوں جبڑوں کے درمیان والی چیز (زبان) اور اپنی دونوں ٹانگوں کے درمیان والی چیز (شرمگاہ) کی حفاظت کی ضمانت دیدے تو میں اسے جنت کی ضمانت دیتا ہوں“۔
صحیح - اسے امام بخاری نے روایت کیا ہے۔

شرح

نبی ﷺ دو امور کی طرف راہ نمائی فرما رہے ہیں۔ اگر بندۂ مسلم ان کی پابندی کر لے، تو وہ اس جنت میں جا سکتا ہے، جس کا اللہ نے اپنے متقی بندوں سے وعدہ کیا ہے۔ پہلا: زبان کی ایسی باتوں سے حفاظت کرنا ہے، جو اللہ کی ناراضگی کا باعث ہوتی ہیں اور دوسرا شرم گاہ کو زنا میں مبتلا ہونے سے بچانا ہے۔

ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی ویتنامی سنہالی ایغور کردی ہاؤسا پرتگالی مليالم تلگو سواحلی تمل بورمی تھائی جرمنی جاپانی پشتو آسامی الباني السويدية الأمهرية الهولندية الغوجاراتية الدرية
ترجمہ دیکھیں

حدیث کے کچھ فوائد

  1. زبان اور شرم گاہ کی حرام چیزوں سے حفاظت جنت میں داخل ہونے کا ذریعہ ہے۔
  2. جہنم میں جانے کا سب سے زیادہ سبب شرم گاہ اور زبا ن کے درمیان پائی جانے والی چیزوں کی حفاظت نہ کرنا ہے۔
مزید ۔ ۔ ۔