+ -

عن معقل بن يسار رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : «العبادة في الهَرْج كهجرة إليَّ».
[صحيح] - [رواه مسلم]
المزيــد ...

معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”فتنہ اور فساد کے زمانے میں عبادت کرنا ایسے ہے، جیسے میری طرف ہجرت کرنا“۔
[صحیح] - [اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔]

شرح

اس حدیث میں اس بات کا بیان ہے کہ جو شخص اپنے آپ کو فتنہ، قتل وغارت گری اورمعاملات میں گڑ بڑ اور فساد دین کی جگہوں سے دور رکھتا ہے، اپنے رب کی عبادت میں مصروف رہتا ہے اور اپنے نبی کی سنت پر کاربند رہتا ہے، اسے اس شخص کی طرح کا اجرو ثواب ملتا ہے، جس نے نبی ﷺ کی طرف ہجرت کی ۔

ترجمہ: انگریزی زبان اسپینی انڈونیشیائی زبان بنگالی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان روسی زبان بوسنیائی زبان سنہالی ہندوستانی چینی زبان فارسی زبان ویتنامی تجالوج کردی ہاؤسا پرتگالی سواحلی تمل آسامی الغوجاراتية
ترجمہ دیکھیں