+ -

عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم الرجل يلبس لِبْسَةَ المرأة، والمرأة تلبس لِبْسَةَ الرجل.
[صحيح] - [رواه النسائي في الكبرى، وابن ماجه بمعناه، وأحمد]
المزيــد ...

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اس مرد پر لعنت کی ہے جو عورت کا لباس پہنتا ہے اور اس عورت پر لعنت کی ہے جو مرد کا لباس پہنتی ہے۔
[صحیح] - [اسے ابنِ ماجہ نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام نسائی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔]

شرح

جو شخص عورتوں کی مشابہت اختیار کرتا ہے وہ بر زبان نبی ﷺ ملعون ہے اور جو عورت مردوں کی مشابہت اختیار کرتی ہے اسے بھی نبیﷺ نے معلونہ قرار دیا ہے۔ کیونکہ اللہ تعالی نے مرد وزن کو پیدا فرمایا اور ان میں سے ہر ایک کو امتیازی شان دی۔ مرد اپنی خلقت، بناوٹ، قوت اور دینی معاملات وغیرہ کے اعتبار سے عورتوں سے مختلف ہوتے ہیں اور اسی طرح عورتیں بھی مردوں سے مختلف ہوتی ہیں۔ جو مردوں کو عورتوں کی مانند یا عورتوں کو مردوں کی مانند بنانا چاہتا ہے وہ اللہ کی بناوٹ اور شریعت میں اس سے انحراف کرتا ہے کیونکہ اللہ تعالی نے جو کچھ بنایا ہے یا مشروع کیا ہے اس میں اس کی کوئی نہ کوئی حکمت ہے۔ اسی وجہ سے احادیث کی نصوص میں لعنت کی سخت وعید آئی ہے۔ یعنی مرد کی عورت کے ساتھ اور عورت کی مرد کے ساتھ مشابہت اختیار کرنے کی وجہ سے اللہ کی رحمت سے دھتکار دیا جاتا ہے اور دور کر دیا جاتا ہے۔

ترجمہ: انگریزی زبان اسپینی انڈونیشیائی زبان ایغور بنگالی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان بوسنیائی زبان سنہالی ہندوستانی چینی زبان فارسی زبان ویتنامی تجالوج کردی ہاؤسا پرتگالی مليالم سواحلی آسامی الأمهرية الهولندية الغوجاراتية الرومانية
ترجمہ دیکھیں
مزید ۔ ۔ ۔