زمره: . . .
+ -
عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ المُؤْمِنينَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ:

كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ الْعَشْرُ أَحْيَا اللَّيْلَ، وَأَيْقَظَ أَهْلَهُ، وَجَدَّ وَشَدَّ الْمِئْزَرَ.
[صحيح] - [متفق عليه] - [صحيح مسلم: 1174]
المزيــد ...

امّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہيں:
جب رمضان کا آخری عشرہ آتا، تو رسول اللہ ﷺ شب بیداری کرتے، اپنے گھر والوں کو اس کے لیے جگاتے اور پوری کوشش وتن دہی کے ساتھ عبادت کرتے۔

[صحیح] - [متفق علیہ] - [صحيح مسلم - 1174]

شرح

جب رمضان کی آخری دس راتیں آتیں، تو نبی ﷺ ساری ساری رات مختلف قسم کی عبادتیں کرتے ہوئے گزارتے اور اپنے گھر والوں کو بھی نماز کے لیے بیدار کرتے۔ معمول سے بڑھ کر عبادت میں محنت کرتے اور اس کے لیے یکسو ہو جاتے اور اپنی بیویوں سے دور رہتے۔

حدیث کے کچھ فوائد

  1. فضیلت والے اوقات کو نیک اعمال سے آباد کرکے ان سے مستفید ہونے کی ترغیب۔
  2. نووی کہتے ہيں: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ رمضان کے آخری دس دنوں میں زیادہ عبادت کرنا اور ان کى راتوں میں جاگ کر عبادت کرنا مستحب ہے۔
  3. بندے کو چاہیے کہ اپنے اہل خانہ کے تئیں فکر مند رہے، انہیں عبادت کا حکم دے اور ان کی پوری نگہ داشت کرے۔
  4. نیکی کے کام کرنے کے لیے مضبوط عزم و ارادے، صبر اور استقامت کی ضرورت ہوا کرتی ہے۔
  5. نووی کہتے ہيں : اس حدیث کے الفاظ "شدّ المِئزر" کے معنی کے بارے میں علما کے درمیان اختلاف ہے۔ کسی نے کہا ہے : اس سے مراد اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کا عام معمول اور دوسرے دنوں کے مقابلے میں زیادہ عبادت کرنا ہے۔ اس طرح ان الفاظ کے معنی ہوئے : عبادت کے لیے کمر کس لینا۔ عربی میں کہا جاتا ہے : "شَدَدْتُ لهذا الأمر مِئزري"۔ یعنی اس کام کے لیے کمر کس لیا ہے اور خود کو یک سو کرلیا ہے۔ جب کہ کسی نے کہا ہے : یہ الفاظ کنایہ ہیں عبادتوں میں مشغول ہونے کی خاطر عورتوں سے علاحدگی اختیار کرلینے سے۔
ترجمہ: انگریزی زبان اسپینی انڈونیشیائی زبان ایغور بنگالی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان روسی زبان بوسنیائی زبان سنہالی ہندوستانی چینی زبان فارسی زبان ویتنامی تجالوج کردی ہاؤسا پرتگالی مليالم تلگو سواحلی تھائی پشتو آسامی السويدية الأمهرية الهولندية الغوجاراتية النيبالية الدرية الرومانية المجرية الموري ภาษามาลากาซี ภาษากันนาดา الولوف الأوكرانية الجورجية المقدونية الخميرية الماراثية
ترجمہ دیکھیں
زمرے
  • . .
مزید ۔ ۔ ۔