+ -

عن أبي هريرة رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «لا يَستُرُ عبدٌ عبدًا في الدنيا إلا سَتَره الله يوم القيامة».
[صحيح] - [رواه مسلم]
المزيــد ...

ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص دنیا میں کسی دوسرے شخص کی پردہ پوشی کرتا ہے اللہ تعالی قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا“۔
[صحیح] - [اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔]

شرح

مسلمان کو جب اپنے بھائی کے کسی گناہ کا علم ہو تو اسے چاہئے کہ اس کی ستر پوشی کرے اور لوگوں میں اس کا چرچا نہ کرے کیوں کہ یہ برائی کی اشاعت کے مترادف ہے ۔ جو شخص محض اللہ کی رضا کے لئے ایسا کرتاہے اللہ تعالی اسے روزِ قیامت اس عمل کی جزاء اس طرح سے دے گا کہ اس کے عیوب کی پردہ پوشی فرمائے گا اور سب لوگوں کے سامنے اسے رسوا نہیں کرے گا۔

ترجمہ: انگریزی زبان اسپینی انڈونیشیائی زبان بنگالی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان روسی زبان بوسنیائی زبان سنہالی ہندوستانی چینی زبان فارسی زبان ویتنامی تجالوج کردی ہاؤسا پرتگالی سواحلی تمل تھائی پشتو آسامی الأمهرية الهولندية الغوجاراتية
ترجمہ دیکھیں
مزید ۔ ۔ ۔