عن أبي كريمة المقداد بن معد يكرب رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «إِذَا أَحَبَّ الرَّجُلُ أَخَاهُ، فَلْيُخْبِرْهُ أَنَّهُ يُحِبُّهُ».
[صحيح] - [رواه أبو داود والترمذي والنسائي في السنن الكبرى وأحمد]
المزيــد ...

ابو کریمہ مقداد بن معدیکرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب کوئی آدمی اپنے بھائی سے محبت کرتا ہو، تو اسے بتا دے کہ وہ اس سے محبت کرتا ہے“۔
صحیح - اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔

شرح

ایک دوسرے سے محبت رکھنے کی ترغیب بہت سی احادیث میں دی گئی ہے اور اس کے ثواب کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ یہ حدیث ایک اہم بات کی طرف اشارہ کرتی ہے، جس کا مؤمنوں کے باہمی تعلقات پر گہرا اثر مرتب ہوتا ہے اور باہمی محبت کو فروغ ملتا ہے۔ وہ بات یہ ہے کہ آدمی اپنے بھائی کو بتا دے کہ وہ اس سے محبت کرتا ہے۔ اس سے معاشرے کی عمارت ٹوٹ پھوٹ اور بگاڑ سے محفوظ ہو جاتی ہے۔ یہ سب کچھ اسلامی معاشرے کے افراد کے مابین محبت کو فروغ دے کر اور اسلامی بھائی چارے کے ذریعے اجتماعی معاشرتی تعلق کو مضبوط بنا کر ممکن ہے۔ یہ سب تب ہوتا ہے، جب محبت کے اسباب کو اختیار کیا جائے، مثلا اللہ کی خاطر دو محبت کرنے والوں کا ایک دوسرے کو بتادینا کہ وہ باہم محبت کرتے ہیں۔

ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی ویتنامی سنہالی ایغور کردی ہاؤسا پرتگالی مليالم تلگو سواحلی تمل بورمی تھائی جرمنی جاپانی پشتو آسامی الباني السويدية الأمهرية
ترجمہ دیکھیں

حدیث کے کچھ فوائد

  1. جو شخص اپنے بھائی سے اللہ کی خاطر محبت کرے، وہ اسے بتا دے۔
  2. بتا دینے کا فائدہ یہ ہوگا کہ جب کسی کو اس بات کا علم ہوگا کہ اس کا بھائی اس سے محبت کرتا ہے، تو وہ اس کی خیر و بھلائی کے سلسلے میں دی جانے والی نصیحت کو قبول کرے گا اور اس سے جو صلاح و بھلائی کی بات مخفی رہ گئی ہے، اس کی طرف بلا ئے جانے پر وہ ماننے سے انکار نہیں کرے گا۔
  3. جس سے اللہ کی خاطر محبت ہو، اسے بتا دینا مستحب ہے، اس سے محبت میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔
مزید ۔ ۔ ۔