+ -

عن عبد الله بن عمرو رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:
«إِنَّ الْمُقْسِطِينَ عِنْدَ اللهِ عَلَى مَنَابِرَ مِنْ نُورٍ، عَنْ يَمِينِ الرَّحْمَنِ عَزَّ وَجَلَّ، وَكِلْتَا يَدَيْهِ يَمِينٌ، الَّذِينَ يَعْدِلُونَ فِي حُكْمِهِمْ وَأَهْلِيهِمْ وَمَا وَلُوا».

[صحيح] - [رواه مسلم] - [صحيح مسلم: 1827]
المزيــد ...

عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”بے شک انصاف کرنے والے اللہ کے ہاں رحمن عز و جل کے دائیں جانب نور کے منبروں پر ہوں گے۔ جب کہ اللہ کے دونوں ہاتھ دائیں ہیں۔ یہ وہ لوگ ہوں گے، جو اپنی رعایا، اپنے اہل و عیال اور اپنے ماتحت لوگوں میں عدل و انصاف کرتے ہوں گے“

[صحیح] - [اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔] - [صحيح مسلم - 1827]

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ جو لوگ اپنے ماتحت لوگوں اور گھر والوں کے بیچ اپنے فیصلوں میں انصاف سے کام لیتے ہيں اور حق کے تقاضوں کو پورا کرتے ہيں، وہ قیامت کے دن ایسی اونچی جگہوں میں بیٹھے ہوں گے، جو نور سے بنے ہوں گے۔ یہ نور سے بنی ہوئی اونچی جگہیں ان کی عزت افزائی کے لیے بنائی گئی ہوں گی۔ یہ اونچی جگہیں نہایت مہربان اللہ کے دائیں جانب واقع ہوں گی۔ قابل توجہ بات یہ ہے کہ اللہ کے دونوں ہاتھ دائیں ہیں۔

ترجمہ: انگریزی زبان اسپینی انڈونیشیائی زبان ایغور بنگالی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان روسی زبان بوسنیائی زبان سنہالی ہندوستانی چینی زبان فارسی زبان ویتنامی تجالوج کردی ہاؤسا پرتگالی مليالم تلگو سواحلی تمل بورمی تھائی جرمنی جاپانی پشتو آسامی الباني السويدية الأمهرية الهولندية الغوجاراتية ภาษาคีร์กีซ النيبالية ภาษาโยรูบา الليتوانية الدرية الصربية الصومالية الطاجيكية คำแปลภาษากินยาร์วันดา الرومانية المجرية التشيكية الموري ภาษามาลากาซี الفولانية اطالوی คำแปลภาษาโอโรโม ภาษากันนาดา الولوف البلغارية ภาษาอาเซอร์ไบจาน الأوزبكية الأوكرانية الجورجية المقدونية
ترجمہ دیکھیں

حدیث کے کچھ فوائد

  1. انصاف کی فضیلت اور انصاف کرنے کی ترغیب۔
  2. انصاف ایک عام لفظ ہے، جس کے دائرے میں سارے عہدے، لوگوں کے بیچ کیے جانے والے فیصلے، یہاں تک کہ بیویوں اور بچوں کے بیچ انصاف کرنا وغیرہ بھی آ جاتے ہیں۔
  3. قیامت کے دن عدل و انصاف کرنے والوں کے مقام و مرتبے کا بیان۔
  4. قیامت کے دن ایمان والوں کے منازل ان کے اعمال کے حساب سے متفاوت ہوں گے۔
  5. ترغیب کا اسلوب دعوت کا ایک ایسا اسلوب ہے، جو نیکی کا کام کرنے کے لیے آمادہ کرتا ہے۔
مزید ۔ ۔ ۔