+ -

عن البراء رضي الله عنه قَالَ: قَالَ رسولُ الله صلى الله عليه وسلم : "مَا مِنْ مُسْلِمَينِ يَلْتَقِيَانِ فَيَتَصَافَحَانِ إِلاَّ غُفِرَ لَهُمَا قَبْلَ أنْ يَفْتَرِقَا".
[الحديث بمجموع طرقه وشاهده صحيح أو على الأقل حسن] - [رواه أبو داود والترمذي وابن ماجه وأحمد]
المزيــد ...

براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو دو مسلمان بھی آپس میں ملاقات کریں اور مصافحہ کریں، تو ان کے جدا ہونے سے پہلے ہی انھیں بخش دیا جاتا ہے۔‘‘
[یہ حدیث اپنے تمام طُرُقْ اور شواہِد کی بنا پر صحیح یا کم از کم حَسَنْ درجہ کی ہے۔] - [اسے ابنِ ماجہ نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔]

شرح

آپ ﷺ کا فرمان: ”جو دو مسلمان بھی آپس میں ملاقات کریں اور مصافحہ کریں“ یعنی ملاقات کے فوراً بعد مصافحہ کریں۔ ”انھیں بخش دیا جاتا ہے“ نیک اعمال کے ذریعے صرف وہ صغیرہ گناہ معاف ہوتے ہیں جو اللہ سبحانہ کے حق سے متعلق ہوتے ہیں۔ ”ان کے جدا ہونے سے پہلے“ اس میں مصافحہ کرنے کی تاکید ہے اور اس پر زور دیا گیا ہے۔ لیکن اس حدیث سے حرام مصافحہ مستثنیٰ ہے جیسے کہ اجنبی عورت سے مصافحہ کرنا۔

ترجمہ: انگریزی زبان اسپینی انڈونیشیائی زبان ایغور بنگالی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان روسی زبان بوسنیائی زبان سنہالی ہندوستانی چینی زبان فارسی زبان ویتنامی تجالوج کردی ہاؤسا پرتگالی مليالم سواحلی آسامی الأمهرية الهولندية الغوجاراتية
ترجمہ دیکھیں
مزید ۔ ۔ ۔