عن أبي الدرداء –رضي الله عنه- عن النبي صلى الله عليه وسلم : «مَنْ حَفِظَ عَشْرَ آيَاتٍ مِنْ أَوَّلِ سُورَةِ الكَهْفِ، عُصِمَ مِنَ الدَّجَّالِ». وفي رواية: «مِنْ آخِرِ سُورَةِ الكَهْف».
[صحيح] - [رواه مسلم]
المزيــد ...
ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے سورۃ الکہف کی ابتدائی دس آیتیں یاد کر لیں، وہ دجال کے فتنے سے محفوظ رہے گا“۔
ایک اور روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جس نے سورۃ الکہف کی آخری آیتیں یاد کیں...“۔
[صحیح] - [اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔]
جس نے سورۃ الکھف کی ابتدائی یا اس کی آخری دس آیات (دونوں روایات کے مطابق) کو حفظ کر لیا تو اللہ تعالیٰ اس کو دجال کے شر اور اس کے فتنے و آزمائش سے محفوظ کردے گا اور وہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے نہ اس پر مسلط و حاوی ہوپائے گا اور نہ اس کو کسی قسم کا نقصان و ضرر پہنچا سکے گا۔