عن أبي مسعود البدري رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «مَنْ قَرَأَ بِالآيَتَيْنِ مِنْ آخر سُورَةِ البَقَرَةِ في لَيْلَةٍ كَفَتَاه».
[صحيح] - [متفق عليه]
المزيــد ...

ابو مسعود بدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص رات کو سورۂ بقرہ کی آخری دو آیتیں پڑھ لیتا ہے اسے یہ کافی ہو جاتی ہیں“۔
صحیح - متفق علیہ

شرح

نبی ﷺ بتا رہے ہیں کہ جو شخص رات کو سونے سے قبل سورۂ بقرہ کی آخری دو آیتیں پڑھ لیتا ہے اللہ تعالیٰ ہر قسم کے شر اور ناپسندیدہ امور سے اسے محفوظ رکھنے کے لیے کافی ہو جاتا ہے۔ ایک اور قول کی رو سے ”یہ دونوں آیتیں اس کے لیے کافی ہو جاتی ہیں“ سے مراد یہ ہے کہ یہ دونوں آیتیں اس شخص کو قیام اللیل یا پھر دیگر ہر قسم کے اذکار کی جگہ کافی ہو جاتی ہیں۔ یا پھر آپ ﷺ کی اس فرما ن سے مراد یہ تھی کہ یہ دو آیتیں وہ کم ترین مقدار ہے جو قیام اللیل میں کفایت کرتی ہے۔ ان کے علاوہ بھی بہت سے اقوال ہیں۔بہرحال مذکورہ تمام اقوال درست ہیں کیونکہ حدیث کے الفاظ ان تمام معانی کو شامل ہیں۔

ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان ہندوستانی ویتنامی سنہالی ایغور کردی ہاؤسا پرتگالی مليالم تلگو سواحلی تمل بورمی تھائی جرمنی جاپانی پشتو آسامی الباني السويدية الأمهرية الهولندية الغوجاراتية الدرية
ترجمہ دیکھیں

حدیث کے کچھ فوائد

  1. سورہ بقرہ کی آخری آیتوں کی فضیلت کا بیان۔
  2. سورہ بقرہ کی آخری آیتوں کو اگر رات میں پڑھا جائے، تو وہ انسان کو برائی، شر اور شیطان سے بچاتی ہیں۔
مزید ۔ ۔ ۔