عن ابن مسعود رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : «مَنْ قَرَأ حَرْفاً مِنْ كِتاب الله فَلَهُ حَسَنَة، والحَسَنَة بِعَشْرِ أمْثَالِها، لا أقول: ألم حَرفٌ، ولكِنْ: ألِفٌ حَرْفٌ، ولاَمٌ حَرْفٌ، ومِيمٌ حَرْفٌ».
[صحيح] - [رواه الترمذي]
المزيــد ...

ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کتاب اللہ کا ایک حرف پڑھا اس کے لیے ایک نیکی ہے اور ایک نیکی کا اجر اس طرح کی دس نیکیوں کے برابر ہوتا ہے۔ میں نہیں کہتا کہ الم ایک حرف ہے؛ بلکہ الف ایک حرف ہے، لام ایک حرف ہے اور میم ایک حرف ہے“۔
صحیح - اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔

شرح

اس حدیث میں ابن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کر رہے ہیں کہ نبی ﷺ نے بتایا کہ ہر وہ مسلمان جو کتاب اللہ کا ایک حرف پڑھتا ہے اسے ایک حرف کے بدلے میں دس نیکیاں ملتی ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں یہ نہیں کہتا کہ الٓم ایک حرف ہے“ یعنی میں یہ نہیں کہتا کہ ان تینوں حروف کا مجموعہ ایک حرف ہے بلکہ الف ایک حرف ہے، لام ایک حرف ہے اور میم ایک حرف ہے۔ چنانچہ اسے پڑھنے والے کو تیس نیکیاں ملتی ہیں۔ یہ ایک عظیم نعمت اور بہت بڑا اجر ہے۔ اس لیے انسان کو چاہیے کہ وہ کثرت کے ساتھ اللہ عز وجل کی کتاب کی تلاوت کرے۔

ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان ہندوستانی ویتنامی سنہالی ایغور کردی ہاؤسا پرتگالی مليالم تلگو سواحلی تمل بورمی تھائی جرمنی جاپانی پشتو آسامی الباني السويدية الأمهرية الهولندية الغوجاراتية الدرية
ترجمہ دیکھیں

حدیث کے کچھ فوائد

  1. قرآن کریم کی تلاوت پر ابھارنا۔
  2. قرآن پڑھنے والے کو اس کے ہر کلمے کے ہر حرف کے بدلے میں کئی گنا اجر ملتا ہے۔
  3. حرف کے معنی کو بیان کرنا اور اس کے اور کلمے کے درمیان تفریق کرنا۔
  4. اللہ عزوجل کی وسیع رحمت اور اس کا کرم کہ اس نے بندوں کے اجر کو اپنے فضل و کرم سے بڑھا دیا ہے۔
  5. اس بات کا اثبات کہ اللہ کا کلام کرنا آواز اور حرف کے ساتھ ہوتا ہے۔
مزید ۔ ۔ ۔