+ -

عن أبي هريرة رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كانَ يقولُ في سجودِهِ: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لي ذَنْبِي كُلَّهُ: دِقَّهُ وَجِلَّهُ، وَأَوَّلَهُ وَآخِرَهُ، وَعَلاَنِيَتَهُ وَسِرَّهُ».
[صحيح] - [رواه مسلم]
المزيــد ...

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے سجدوں میں ”اللَّهُمَّ اغْفِرْ لي ذَنْبِي كُلَّهُ: دِقَّهُ وَجِلَّهُ، وَأَوَّلَهُ وَآخِرَهُ، وَعَلاَنِيَتَهُ وَسِرَّهُ“ (اے اللہ! تو میرے تمام چھوٹے بڑے، اگلے پچھلے اورعلانیہ وپوشیدہ گناہ بخش دے) پڑھتے تھے۔
[صحیح] - [اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔]

شرح

ابو ہريرہ رضي اللہ عنہ بيان کرتے ہين کہ اللہ کے رسول ﷺ اپنے سجدوں ميں يہ دعا پڑھا کرتے تھے: ”اے اللہ! تو میرے تمام چھوٹے بڑے، اگلے پچھلے اورعلانیہ وپوشیدہ گناہ بخش دے“ یہ دعا میں بسط و توسع اختیار کرنے کی قبیل سے ہے، اس ليے کہ دعا عبادت ہے اور بندہ جس قدر دعا کرے گا اتنا ہی زياده عبادت کرنے والا ہوگا، اور پھر بار بار دعا کرنے سے بندہ اپنے تمام ظاہر و باطن، چھوٹے اوربڑے گناہ کو یاد کرکے (اس سے توبہ کرے گا) اور اسی حکمت کے پیش نظر نبی ﷺ نے اجمال کے بعد تفصیل سے دعا کی ہے۔ لہذا انسان كو اللہ کے رسول ﷺ سے ثابت شدہ دعاؤں کا زيادہ سے زيادہ اہتمام کرنا چاہيے کیوں کہ وہ جامع ترين اور سب سے زياده نفع بخش دعائيں ہيں۔

ترجمہ: انگریزی زبان اسپینی انڈونیشیائی زبان بنگالی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان روسی زبان بوسنیائی زبان سنہالی ہندوستانی چینی زبان فارسی زبان ویتنامی تجالوج کردی ہاؤسا پرتگالی مليالم سواحلی آسامی الأمهرية الهولندية الغوجاراتية
ترجمہ دیکھیں