أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَعْتَكِفُ العَشْرَ الأَوَاخِرَ مِنْ رَمَضَانَ، حَتَّى تَوَفَّاهُ اللَّهُ، ثُمَّ اعْتَكَفَ أَزْوَاجُهُ مِنْ بَعْدِهِ.
[صحيح] - [متفق عليه] - [صحيح البخاري: 2026]
المزيــد ...
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی بیوی ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے:
اللہ کے نبی ﷺ وفات تک رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کرتے رہے۔ آپ کے بعد آپ کی ازواج نے بھی اعتکاف کیا۔
[صحیح] - [متفق علیہ] - [صحيح البخاري - 2026]
ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا بتاتی ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ و سلم لیلۃ القدر کی طلب میں رمضان کے آخری دس دنوں میں پابندی کے ساتھ اعتکاف کیا کرتے تھے۔ وفات تک آپ اسی روش پر قائم رہے۔ آپ کے بعد آپ کی ازواج رضی اللہ عنہن نے بھی اعتکاف فرمایا۔