فرعی زمرے

فہرست احادیث

1. نبی ﷺ کے کسی غزوے میں ایک عورت مقتول پائی گئی۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
2. آپ ﷺ نے نذر ماننے سے منع کیا اور فرمایا کہ ”نذر کوئی بھلائی نہیں لاتی۔ اس کے ذریعے تو بس کنجوس آدمی سے مال نکلوا لیا جاتا ہے“۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
3. الله کی قسم، (اگر اللہ چاہے تو)، میں جب کسی بات پر قسم کھا لیتا ہوں اور بعدازاں اس کے علاوہ کوئی اور چیز مجھے بہتر لگتی ہے تو میں اس بہتر کو کر لیتا ہوں اور اُس قسم کا کفارہ دے دیتا ہوں۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
4. ریشم نہ پہنو۔ اس لیے کہ جس نے دنیا میں اسے پہنا وہ آخرت میں اسے نہیں پہن سکے گا۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
5. سب سے افضل جہاد ظالم بادشاہ کے سامنے کلمۂ حق کہنا ہے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
6. رسول اللہ ﷺ جب رات کو (نماز تہجد کے لیے) بیدار ہوتے، تو اپنے منہ کو مسواک سے خوب صاف فرماتے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
7. نبی ﷺنے نماز فجر کے بعد سورج طلوع ہونے تک اور عصر کے بعد سورج غروب ہو جانے تک نماز پڑھنے سے منع فرمایا۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
8. بلا شبہ تم انہیں کے ساتھ ہو گے جن سے تم کو محبت ہے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
9. آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے، لہٰذا تم میں سے ہر شخص کو یہ دیکھنا چاہیے کہ وہ کس سے دوستی کررہا ہے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
10. اے دلوں کو پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھ۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
11. جب کُتا تم میں سے کسی کے برتن سے (کچھ) پی لے، تو اسے سات مرتبہ دھو لو۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
12. اللہ تعالیٰ کے سوا اور کوئی معبود برحق نہیں، عرب کے لیے تباہی اس شر سے آئے گی، جس کے واقع ہونے کا زمانہ قریب آ گیا ہے ۔ آج یاجوج ماجوج کی دیوار میں اتنا شگاف پیدا ہو گیا ہے۔ اور آپ ﷺ نے انگوٹھے اور شہادت کی انگلیوں کے ذریعے حلقہ بنا کر اس کی وضاحت کی۔ ام المؤمنین زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم میں نیک لوگ ہوں گے، پھر بھی ہم ہلاک کر دیے جائیں گے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں! جب خباثتیں بڑھ جائیں گی“۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
13. رسول اللہ ﷺ باپردہ کنواری لڑکی سے بھی زیادہ حیا دار تھے۔ جب آپ ﷺ کو کوئی بات ناپسند گزرتی، تو ہم اس ناپسندیدگی کے آثار آپ ﷺ کے چہرۂ مبارک پر پہچان لیتے تھے۔ - 1 ملاحظة
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
14. جو شخص سچے دل سے اللہ سے شہادت مانگے گا، اللہ اسے شہیدوں کے مرتبوں تک پہنچا دے گا، اگرچہ اس کی وفات اپنے بستر پر ہی ہوئی ہو۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
15. مومن مرد اور مومن عورت پر اس کی جان، اولاد اور مال میں مصائب آتے رہتے ہیں یہاں تک کہ وہ اس حال میں اللہ سے ملتا ہے کہ اس پر کوئی گناہ باقی نہیں ہوتا۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
16. کونسی دعا زیادہ قبول ہوتی ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: رات کے آخری حصے میں اور فرض نمازوں کے آخر میں کی گئی دعا۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
17. اے فلاں ! تجھے کیا ہوگیا؟ کیا تو نیکی کا حکم اور برائی سے رُکنے کی تلقین نہیں کرتا تھا ؟ وہ جواب دے گا کہ میں نیکی کرنے کا حکم دیتا تھا لیکن خود نہیں کرتا تھا اور گناہوں سے روکتا تھا لیکن خود نہیں رُکتا تھا۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
18. یہ ایک پتھر ہے، جو ستر سال پہلے دوزخ میں پھینکا گیا تھا اور وہ لگاتار دوزخ میں گر رہا تھا، یہاں تک کہ اب اس کی تہہ تک جا پہنچا ہے، جس کی گڑگراہٹ تم نے سنی۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
19. جس نے اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کے سامان سفر کا انتظام کیا، اس نے درحقیقت جہاد کیا اورجس نے مجاہد کے اہل وعیال میں اس کی اچھے انداز میں جانشینی کی، حقیقت میں اس نے جہاد کیا
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
20. بندہ ایک بات زبان سے نکالتا ہے اس میں غور وفکر نہیں کرتا، لیکن اس کی وجہ سے وہ دوزخ میں اتنی دور جاگرتا ہے جتنا مغرب سے مشرق دور ہے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
21. مجھ سے پہلے اللہ نے جتنے نبی بھیجے، ان کے ان کی امت میں سے حواری اور ساتھی ہوتے تھے، جو ان کی سنت پر عمل اور ان کے حکم کی اقتدا کرتے تھے۔ پھر ان کے بعد ایسے ناخلف لوگ پیدا ہوئے، جو ایسی باتیں کہتے، جو وہ کرتے نہیں تھے اور کرتے وہ کام تھے جن کا انھیں حکم نہیں دیا جاتا تھا
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
22. مجھے پانچ چیزیں ایسی دی گئی ہیں، جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دی گئی تھیں؛ ایک مہینہ کی مسافت سے رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی، تمام زمین میرے لیے مسجد اور حصولِ پاکیزگی کا ذریعہ بنا دی گئی۔ - 2 ملاحظة
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
23. اے معاذ! قسم اللہ کی! مجھے تم سے محبت ہے۔ اے معاذ! میں تمھیں وصیت کرتا ہوں کہ کسی نماز کے بعد یہ دعا ہرگز ترک نہ کرنا ”اللَّهُم أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ، وحُسنِ عِبَادتِك“
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
24. اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: انسان کا ہر عمل اس کے لیے ہے، سوائے روزے کے کہ وہ صرف میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
25. جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی سے ملے، تو اسے سلام کرے۔ پھر اگر ان دونوں کے درمیان درخت ، دیوار یا پتھر حائل ہو جائے اور وہ اس سے (دوبارہ) ملے، تو پھر اسے سلام کرے
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
26. شیطان تم میں سے ہر آدمی کے سر کے پیچھے (گُدّی) پر رات میں سوتے وقت تین گرہیں لگا دیتا ہے اور ہر گرہ پر یہ افسوں پھونک دیتا ہے کہ سوجا ابھی رات بہت باقی ہے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
27. دو آنکھوں کو جہنم کی آگ نہیں چھوئے گی؛ ایک وہ آنکھ جو اللہ کے ڈر سے تر ہوئی ہو اور ایک وہ آنکھ جس نے راہِ جہاد میں پہرہ دیتے ہوئے رات گزاری ہو۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
28. جس رات مجھے معراج کرائی گئی، اس رات میں ابراہیم علیہ السلام سے ملا، ابراہیم علیہ السلام نے فرمایا: اے محمد! اپنی امت کو میری جانب سے سلام کہہ دینا اور انہیں بتا دینا کہ جنت کی مٹی بہت اچھی (زرخیز) ہے، اس کا پانی بہت میٹھا ہے، اور وہ چٹیل میدان ہے اور اس کی باغبانی ”سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ“ سے ہوتی ہے۔ - 1 ملاحظة
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
29. اللہ کے رسول! آپ مجھے کوئی ایسا عمل بتائیے، جو مجھے جنت میں لے جائے اور جہنم سے دور رکھے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: تم نے ایک بہت بڑی بات پوچھی ہے اور بے شک یہ عمل اس شخص کے لیے آسان ہے، جس کے لیے اللہ تعالیٰ آسان کر دے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
30. بے شک اللہ تعالی پاک ہے اور پاکیزہ چیز ہی قبول کرتا ہے اور یقیناً اللہ اپنے مومن بندوں کو بھی اسی چیز کا حکم دیا ہے، جس کا حکم اپنے رسولوں کو دیا۔ چنانچہ ارشاد باری تعالی ہے: ”يَا أَيُّهَا الرُّسُلُ كُلُوا مِنْ الطَّيِّبَاتِ وَاعْمَلُوا صَالِحًا﴾
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
31. مجھے میرے دوست (ﷺ) نے تین چیزوں کی وصیت کی ہے؛ ہر مہینے میں تین دن روزہ رکھنے۔ چاشت کی دو ركعت نماز پڑھنے اور يہ کہ میں سونے سے پہلے وتر پڑھ لیا کروں۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
32. جب تم چاند دیکھو تو روزہ رکھو اور جب (شوال کا) چاند دیکھو تو روزہ رکھنا بند کر دو، (اور) اگر تم پر مطلع ابر آلود ہو تو اس کا اندازہ لگاؤ۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
33. اگلے پیغمبروں کا کلام جو لوگوں کو ملا اس میں یہ بھی ہے کہ جب شرم ہی نہ رہی تو پھر جو جی چاہے وہ کرے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
34. جس چیز میں تمہیں شک ہو، اسے چھوڑ کر وہ چیز اختیار کر لو جس میں تمہیں کوئی شک نہ ہو۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
35. تم دنیا میں ایسے رہو گویا تم ایک اجنبی یا راہ گیر ہو۔ - 1 ملاحظة
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
36. یا رسول اللہ! اسلام کے احکام ہم پر بہت زیادہ ہیں۔ کوئی ایسا جامع عمل بتائیں جسے ہم لازم پکڑیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: تمھاری زبان ہر وقت اللہ عز و جل کے ذکر سے تر رہے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
37. اسے قتل نہ کرو۔ اگر تم اسے قتل کر دو گے تو وہ اس جگہ پر آ جائے گا جس پر تمہارے اس کو قتل کرنے سے پہلے تم تھے اور تم اس جگہ پر آ جاؤ گے جس پر وہ اس کلمے کو کہنے سے پہلے تھا۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
38. جس نے لہسن یا پیاز کھائی ہو اسے چاہیے کہ وہ ہم سے دور رہے، یا آپ ﷺ نے فرمایا کہ ہماری مسجد سے دور رہے اور اپنے گھر میں بیٹھا رہے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
39. رسول اللہ ﷺ نے غزوۂ خیبر کےدن فرمایا: میں یہ جھنڈا اس شخص کو دوں گا، جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے۔ اللہ اس کے ہاتھ پر فتح عطافرمائے گا۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
40. مسلمان کے تہبند پنڈلی کے نصف تک ہوتا ہے اور پنڈلی کے نصف اور ٹخنوں کے درمیان تک اسے رکھا تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں یا پھر آپ ﷺ نے فرمایا کہ اس میں بھی کوئی گناہ نہیں۔ جو حصہ ٹخنوں سے نیچے ہو گا وہ آگ میں ہو گا۔ اور جو شخص اپنی ازار کو ازراہ تکبر گھسیٹ کر چلتا ہے اس کی طرف اللہ تعالی دیکھے گا بھی نہیں۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
41. سنو اور اطاعت کرو۔ ان پر اس بات کی ذمے داری ہے، جو ان پر ہے اور تم پر اس بات کی ذمے داری ہے، جو تمھارے اوپر ہے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
42. مسلمان کو گالی دینا فسق اور اس سے لڑنا کفر ہے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
43. یہود و نصاریٰ کو سلام کرنے میں پہل نہ کرو اور جب ان میں سے کسی سے تمھارا آمنا سامنا ہو جائے، تو اسے تنگ راستے کی جانب جانے پر مجبور کر دو۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
44. وہ شخص ہم میں سے نہیں جو رخسار پیٹے، گریبان چاک کرے اور دور جاہلیت کی سی باتیں کرے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
45. تم میں سے جو شخص نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے آئے، اسے چاہیے کہ غسل کرے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
46. بخیل وہ شخص ہے جس کے سامنے میرا ذکر کیا جائے اور وہ مجھ پر درود نہ پڑھے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
47. جوشخص صبح کے وقت یا شام کے وقت مسجد جاتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ضیافت تیارکرتا ہے جب بھی وہ صبح یا شام کے وقت مسجد جاتاہے۔ - 1 ملاحظة
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
48. اذان اور اقامت کے درمیان کی جانے والی دعا رد نہیں کی جاتی۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
49. اے اللہ! میرے دین کو درست کر دے، جو میرے ہر کام کے تحفظ کا ذریعہ ہے اور میری دنیا کو درست کر دے جس میں میری گزران ہے اور میری آخرت کو درست کر دے جس میں مجھے لوٹ کر جانا ہے اور میری زندگی کو میرے لیے ہر بھلائی میں اضافے کا سبب بنا دے اور میری موت کو میرے لیے ہر شر سے راحت کا ذریعہ بنا دے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
50. اے اللہ میری خطاؤں، میری نادانی اور میرے معاملے میں میری زیادتی کو اور ہر اس بات کو جسے تو مجھ سے زیادہ جانتا ہے معاف فرما۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
51. اے اللہ! میں تجھ سے اپنے دین و دنیا، اہل و عیال اور مال میں عافیت طلب کرتا ہوں۔ اے اللہ! میری شرم گاہ کی ستر پوشی فرما، مجھے خوف و خطرات سے مامون و محفوظ رکھ، میری حفاظت فرما آگے سے، پیچھے سے، دائیں سے، بائیں سے اور اوپر سے۔ اور میں تیری عظمت کی پناہ چاہتا ہوں اس بات سے کہ میں اچانک اپنے نیچے سے پکڑ لیا جاؤں۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
52. اے اللہ! میں تجھ سے دنیا و آخرت کی ساری بھلائی کی دعا مانگتا ہوں، جو مجھ کو معلوم ہے اور جو نہیں معلوم، اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں دنیا اور آخرت کی تمام برائیوں سے، جو مجھ کو معلوم ہیں اور جو معلوم نہیں۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
53. اے اللہ! میں تیری نعمت کے زائل ہونے سے، تیری دی ہوئی عافیت کے پھر جانے سے، تیرى ناگہانی گرفت سے، اور تیری ہر قسم کی ناراضی سے تيری پناہ مانگتا ہوں۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
54. اے اللہ! میں قرض کے غلبے، دشمن کے غلبے اور مصیبت میں دشمنوں کی خوشی سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
55. جب صبح ہوتی تو رسول اللہ ﷺ فرماتے: اے اللہ! تیری حفاظت میں ہم نے صبح کی اور تیری حفاظت میں ہی شام کی اور تیرے ہی نام پر ہم زندہ ہوتے اور تیرے ہی نام پر ہم مرتے ہیں اور تیری ہی طرف اٹھ کر جانا ہے۔ جب شام ہوتی تو تب بھی آپ ﷺ اسی طرح فرماتے تاہم اس میں ”إِلَيْك النُّشُورُ“ کے بجائے ”إِلَيْك الْمَصِيرُ“ فرماتے یعنی تیری ہی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
56. عورتوں کے پاس جانے سے اجتناب کرو۔ ایک انصاری شخص نے سوال کیا: یا رسول اللہ! شوہر کے قریبی رشتہ دار (بھائی، چچا زاد وغیرہ) کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ شوہر کا قریبی رشتہ دار تو موت ہے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
57. سونا سونے کے بدلہ میں اگر نقد نہ ہو تو سود ہوجاتا ہے۔ چاندی چاندی کے بدلے اگر نقد نہ ہو تو سود ہو جاتی ہے۔ گیہوں گیہوں کے بدلے میں اگر نقد نہ ہو تو سود ہوجاتا ہے۔ جَو جَو کے بدلہ میں اگر نقد نہ ہو تو سود ہوجاتا ہے ۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
58. یہ دعا کرو کہ اے اللہ! مجھے ہدایت اور راست روی عطا فرما۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
59. تمہارے بدن کے جس حصہ میں درد ہے وہاں اپنا ہاتھ رکھ کر۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
60. جو بندہ ہر دن صبح اور شام تین بار یہ پڑھ لے اسے کوئی شے نقصان نہیں پہنچا سکتی: ”بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ“ میں اس اللہ کے نام کے ذریعہ سے پناہ مانگتا ہوں جس کے نام کی برکت سے زمین و آسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی اور وہ سننے والا جاننے والا ہے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
61. جو شخص سورج نکلنے سے پہلے اور سورج ڈوبنے سے پہلے نماز پڑھے گا، وہ ہرگز جہنم کی آگ میں داخل نہ ہو گا۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
62. مجھ پر جب بھی کوئی سلام بھیجتا ہے، تو اللہ تعالیٰ میری روح مجھے لوٹا دیتا ہے، یہاں تک کہ میں اس کے سلام کا جواب دیتا ہوں۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
63. لوگوں میں دو چیزیں کفر ہیں: نسب میں طعن کرنا اور میت پر نوحہ کرنا۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
64. جو شخص سونے اور چاندی (کے نصاب) کا مالک ہو اور اس کا حق ( زکوۃ) ادا نہ کرے تو قیامت کے دن اس کے لئے آگ کی تختیاں بنائی جائیں گی۔ وہ تختیاں دوزخ کی آگ میں گرم کی جائیں گی اور ان سے اس شخص کے پہلو، اس کی پیشانی اور اس کی پشت داغی جائے گی۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
65. بندہ جب کسی شے پر لعنت کرتا ہے تو وہ لعنت آسمان کی طرف جاتی ہے۔ آسمان کے دروازے اس کے سامنے بند کر دیے جاتے ہیں۔ پھر یہ زمین کی طرف اترتی ہے اور اس کے دروازے بھی اس کے لیے بند کر دیے جاتے ہیں۔ پھر یہ دائیں بائیں جاتی ہے اور اگر کسی طرف اسے راہ نہ ملے تو پھر اس کی طرف لوٹ آتی ہے جس پر کی گئی ہو، اگر وہ اس لعنت کا سزاوار ہو تو ٹھیک وگرنہ لعنت کرنے والے ہی کی طرف لوٹ آتی ہے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
66. جب اہلِ جنت، جنت میں چلے جائیں گے تو ایک اعلان کرنے والا اعلان کرے گا: تم ہمیشہ زندہ رہو گے، تمہیں کبھی موت نہیں آئے گی۔ تم ہمیشہ صحت مند رہو گے، کبھی بیمار نہیں ہو گے۔ تم ہمیشہ جوان رہو گے، کبھی بوڑھے نہیں ہو گے، تم ہمیشہ خوش حال رہو گے، اب کبھی تم بدحال نہیں ہو گے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
67. جب جنت والے جنت میں داخل ہو جائیں گے، (اس وقت) اللہ تبارک وتعالیٰ فرمائے گا تمہیں کوئی چیز چاہیے جو تمہیں مزید عطا کروں ؟ وہ جواب دیں گے:کیا تو نے ہمارے چہرے روشن نہیں کیے ! کیا تو نے ہمیں جنت میں داخل نہیں کیا اور دوزخ سے نجات نہیں دی؟ چنانچہ اس پر اللہ تعالیٰ پردہ اٹھا دے گا تو انہیں کوئی چیز ایسی عطا نہیں ہو گی جو انہیں اپنے رب کے دیدار سے زیادہ محبوب ہو۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
68. سمندر کا پانی پاک کرنے والا اور اس کا مردہ حلال ہے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
69. جب پانی کی مقدار دو قلہ ہو، تو وہ گندگی کو اثر انداز نہیں ہونے دیتا ہے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
70. جب تم میں سے کوئی اپنی نیند سے بیدار ہو اور وضو کا ارادہ کرے تو تین مرتبہ اپنی ناک جھاڑ کر صاف کرے، کیونکہ شیطان اس کی ناک کے بانسے پر رات گزارتا ہے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
71. تم میں سے کوئی جب وضو کرے اور موزے پہنے تو وہ ان پر مسح کر لے اور انہیں پہنے ہوئے ہی نماز پڑھ لے اور چاہے تو انہیں نہ اتارے ما سوا اس کے کہ اسے جنابت لاحق ہو جائے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
72. وہ اسی کا ایک لوتھڑا ہے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
73. کوئی شخص کسی دوسرے شخص پر تہمت نہ لگائے کیونکہ اگر وہ ایسا نہ ہوا تو یہ تہمت اسی کی طرف لوٹ آتی ہے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
74. بے شک شیطان مایوس ہو چکا ہے کہ نمازی جزیرۃ العرب میں اس کی عبادت کریں گے، لیکن وہ ان کے مابین باہمی پھوٹ ڈالنے میں پُرامید ہے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
75. نبی ﷺ فالِ بد نہیں لیا کرتے تھے۔ - 3 ملاحظة
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
76. منافق کو سید (یعنی آقا) نہ کہو کیوں کہ اگر وہ (حقیقت میں) سید ہے بھی تو (تب بھی ایسا کہہ کر) تم اپنے رب کو ناراض کرو گے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
77. جس نے امانت کی قسم کھائی، وہ ہم میں سے نہیں۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
78. اے عورتوں کی جماعت! صدقہ کیا کرو، کیونکہ میں نے جہنم میں زیادہ تم ہی کو دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ایسا کیوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: تم لعن طعن زیادہ کرتی ہو اور شوہر کی ناشکری کرتی ہو۔ میں نے عقل اور دین میں ناقص ہونے کے باوجود تم (عورتوں) سے زیادہ کسی کو بھی ایک عقل مند اور تجربہ کار آدمی کے عقل کو ماؤف کردینے والا نہیں دیکھا۔ - 1 ملاحظة
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
79. قضائے حاجت (پیشاب و پاخانہ) کی یہ جگہیں جن اور شیطان کے موجود رہنے کی جگہیں ہیں، لہذا جب تم میں سے کوئی شخص بیت الخلاء میں جائے تو یہ دعا پڑھے: ”أَعُوذُ بِاللّهِ مِنَ الـخُبْثِ والـخَبَائِثِ“ (میں اللہ کی پناہ چاہتا ہوں ناپاک جن مردوں اور ناپاک جن عورتوں سے)۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
80. اذان سننے کے بعد جو شخص یہ کہے: ”اللَّهُم ربِّ هذه الدَّعْوَة التَّامة، والصَّلاة القَائمة، آتِ محمدا الوَسِيلَة والفَضِيلة، وابْعَثْه مَقَامًا محمودًا الَّذي وعَدْتَه“ تو قیامت والے دن اس کے لیے میری شفاعت حلال ہو جائے گی۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
81. تم میں سے کوئی شخص ایک کپڑے میں اس حال میں نماز نہ پڑھے کہ اس کپڑے کا کچھ بھی حصہ اس کے کندھوں پر نہ ہو۔ - 1 ملاحظة
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
82. جب تم سجدے کرو تو اپنی ہتھیلیوں کو زمین پر رکھ دیا کرو اور اپنی کہنیوں کو اوپر اٹھائے رکھو۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
83. ميں نے نبی ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی۔ آپ ﷺ اپنے دائیں طرف السلام عليكم ورحمةُ اللهِ وبركاته کہہ کر اور بائیں طرف السلام عليكم ورحمةُ الله کہہ کر سلام پھیرتے تھے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
84. یہ دونوں نبیوں اور رسولوں کے علاوہ, اگلوں اور پچھلوں میں سے تمام ادھیڑ عمر جنتیوں کے سردار ہیں
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
85. حسن اور حسین جنت کے جوانوں کے سردار ہیں
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
86. نبی کریم ﷺ ظہر سے پہلے کی چار رکعات اور فجر سے پہلے کی دو رکعات نہیں چھوڑتے تھے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
87. جس نے ظہر سے پہلے اور ظہر کے بعد چار رکعتیں پڑھنے کی پابندی کی، اللہ اس پر جہنم کی آگ حرام کر دے گا۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
88. الله اس شخص پر رحم فرمائے جس نے عصر سے پہلے چار رکعت نماز پڑھی۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
89. نبی ﷺ نے فجر کی دونوں رکعتوں میں ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾ اور ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ پڑھی۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
90. وابصہ بن معبد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو صف کے پیچھے اکیلے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، تو آپ ﷺ نے اسے نماز لوٹانے کا حکم دیا یعنی دوبارہ نماز پڑھنے کا حکم دیا۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
91. جو عورت اپنے ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کرے، اس کا نکاح باطل ہے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
92. عورت، عورت کا نکاح نہ کرائے اور نہ عورت خود اپنا نکاح کرے، اس لیے کہ بدکار عورت ہی اپنا نکاح خود کرتی ہے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
93. وہ شخص ملعون ہے، جس نے عورت سے اس کے دبر میں جماع کیا۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
94. اللہ تعالیٰ اس شخص کی طرف (رحمت کی نظر سے) نہیں دیکھے گا جو کسی مرد یا کسی عورت کی دبر میں صحبت (ہمبستری) کرے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
95. یہ کہ جب تم کھاؤ تو اسے بھی کھلاؤ، جب پہنو یا یوں فرمایا کہ جب تم کماؤ تو اسے بھی پہناؤ ، چہرے پر نہ مارو، برا بھلا نہ کہو اور گھر کے علاوہ کسی اور جگہ اس سے علاحدگی اختیار نہ کرو ۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
96. جس کی دو بیویاں ہوں اور اس کا میلان ایک کی جانب ہو تو وہ قیامت کے دن اِس حال میں آئے گا کہ اس کا ایک پہلو جھکا ہوا ہو گا۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
97. مشرکین کے ساتھ اپنی جان، مال اور زبان کے ذریعے جہاد کرو۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان