+ -

عن أم حبيبة رضي الله عنها مرفوعًا: «من حَافَظ على أربع رَكعات قبل الظهر وأربع بعدها حَرَّمَه الله على النَّار».
[صحيح] - [رواه الترمذي وأحمد وأبو داود والنسائي وابن ماجه]
المزيــد ...

ام حبیبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے ظہر سے پہلے اور ظہر کے بعد چار رکعتیں پڑھنے کی پابندی کی، اللہ اس پر جہنم کی آگ حرام کر دے گا“۔
[صحیح] - [اسے ابنِ ماجہ نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام نسائی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔]

شرح

حدیث کا مفہوم: ”جس نے ظہر سے پہلے چار رکعتیں پڑھنے کی پابندی کی“ یعنی جو ظہر سے پہلے پابندی کے ساتھ ہمیشہ چار رکعتیں پڑھتا رہا۔ ”اور ظہر کے بعد چار رکعات“ یعنی نماز ظہر کے بعد بھی چار رکعت ہمیشہ پڑھتا رہا۔ ”اللہ اس پر جہنم کی آگ حرام کر دے گا“ یعنی یہ اس کا بدلہ ہے کہ اللہ تعالی جہنم میں اس کا داخلہ روک دے گا۔ ایک دوسری روایت میں ہے کہ: ”اللہ اس کے گوشت کو جہنم کی آگ پر حرام کر دے گا"۔ ایک اور روایت میں ہے کہ: "اسے جہنم کی آگ نہیں چھوئے گی“۔ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے مروی حدیث میں آگ کے حرام کر دیے جانے کا بیان ہے۔ چنانچہ آگ نہ تو اس شخص کو چھوئے گی اور نہ ہی اس کے قریب جائے گی۔ جب بندہ نماز ظہر سے پہلے چار رکعت اور اس کے بعد چار رکعت کو پابندی کے ساتھ پڑھے تو اللہ تعالی اپنے فضل کے ساتھ اسے جہنم میں جانے سے روک لے گا۔

ترجمہ: انگریزی زبان اسپینی انڈونیشیائی زبان ایغور بنگالی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان روسی زبان بوسنیائی زبان سنہالی ہندوستانی چینی زبان فارسی زبان ویتنامی تجالوج کردی ہاؤسا پرتگالی مليالم سواحلی تھائی پشتو آسامی الأمهرية الهولندية الغوجاراتية
ترجمہ دیکھیں