عن عائشةَ أُمِّ المُؤْمِنينَ رضي الله عنها:
أن النبي صلى الله عليه وسلم كان لا يَدع أربعا قَبل الظهر وركعتين قبل الغَدَاة.
[صحيح] - [رواه البخاري] - [صحيح البخاري: 1182]
المزيــد ...
امّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے:
"نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر سے پہلے کی چار رکعات اور فجر سے پہلے کی دو رکعات نہیں چھوڑتے تھے"۔
[صحیح] - [اسے امام بخاری نے روایت کیا ہے۔] - [صحيح البخاري - 1182]
عائشہ رضی اللہ عنہا بتاتی ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم درج ذیل دو نفل نمازوں کو پابندی سے اپنے گھر میں پڑھتے تھے اور انھیں چھوڑتے نہیں تھے : ظہر سے پہلے دو سلام سے چار رکعت اور فجر کی نماز سے پہلے دو رکعت۔