عن أنس رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «جَاهِدُوا المشركين بأموالكم وأنفسكم وألسنتكم».
[صحيح] - [رواه أبوداود والدارمي والنسائي وأحمد]
المزيــد ...

انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”مشرکین کے ساتھ اپنی جان، مال اور زبان کے ذریعے جہاد کرو۔“
صحیح - اسے امام نسائی نے روایت کیا ہے۔

شرح

نبی ﷺ نے مؤمنوں کو جہاد کا حکم دیا ہے، جو حاکم وقت کے زیر نگرانی اور ایک مؤمنانہ جھندے کے نیچے عمل میں آتا ہے۔ جہاد دنیوی مقاصد کے لیے نہیں، بلکہ اللہ کے کلمے کی سربلندی کے لیے درج ذیل چیزوں کے ذریعہ کیا جائے گا: مال کے ذریعے: اسے آلاتِ حرب کی خریداری اور غزوے کی تیاری وغیرہ میں خرچ کیا جائے گا۔ جان کے ذریعے: طاقت و قوت اور اہلیت رکھنے والے کے لیے بالمشافہ قتال کرنا۔ یہی اصل جہاد ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿وَجَاهِدُوا بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنفُسِكُمْ﴾”اور اپنے مالوں اورجانوں کے ذریعہ جہاد کرو"c2">“۔ زبان کے ذریعے :اللہ تعالیٰ کے دین کی طرف دعوت اوراس کی نشر واشاعت، اسلام کا دفاع، ملحدین کے ساتھ مناظرہ، ان کی تردید اور دعوت کومختلف وسائلِ اعلام کے ذریعے عام کرنا؛ تاکہ سرکش مخالفین پر حجت قائم ہو، ان سے مڈبھیڑ کے وقت شور اور زجر وتوبیخ وغیرہ ہر وہ کام جس میں دشمنوں کی سرزنش ہو۔ فرمان الٰہی ہے: ﴿وَلَا يَنَالُونَ مِنْ عَدُوٍّ نَّيْلًا إِلَّا كُتِبَ لَهُم بِهِ عَمَلٌ صَالِحٌ﴾اور دشمنوں کی (جنھوں نے بھی) جو کچھ خبر لی، ان سب پر ان کے نام (ایک ایک) نیک کام لکھا گیا"c2">“. اور ایسےخطبات واشعار کے ذریعہ جو جہاد پر ابھاریں۔ نبی ﷺ نے فرمایا: ” کفار قریش کی ہجو کیا کرو؛ کیوں کہ یہ ہجو ان پر تیر مارنے سے زیادہ سخت ہے۔ “ اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔

ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان چینی زبان فارسی زبان ہندوستانی کردی پرتگالی
ترجمہ دیکھیں