زمره: . . .
+ -
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:

«لاَ يُصَلِّي أَحَدُكُمْ فِي الثَّوْبِ الوَاحِدِ لَيْسَ عَلَى عَاتِقَيْهِ شَيْءٌ».
[صحيح] - [متفق عليه] - [صحيح البخاري: 359]
المزيــد ...

ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص ایک کپڑے میں اس حال میں نماز نہ پڑھے کہ اس کپڑے کا کچھ بھی حصہ اس کے کندھوں پر نہ ہو“۔
[صحیح] - [متفق علیہ]

شرح

نمازی سے مطلو ب ہے کہ وہ اچھی سے اچھی ہیئت اختیار کرے۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے: ﴿يَا بَنِي آدَمَ خُذُوا زِينَتَكُمْ عِندَ كُلِّ مَسْجِدٍ﴾ ”اے اوﻻد آدم! تم مسجد کی ہر حاضری کے وقت اپنا لباس پہن لیا کرو“ اسی وجہ سے نبی ﷺ نے نمازی کو ترغیب دی کہ وہ اس حال میں نماز نہ پڑھے کہ اس کے کندھے کھلے ہوں، حالاں کہ اس کے پاس اتنا کپڑا ہو، جس سے وہ ان دونوں کو یا ان میں سے ایک کو چھپا سکتا ہو۔ آپ ﷺ نے منع فرمایا کہ نمازی اس حال میں اللہ کے سامنے نماز پڑھنے اور اس سے مناجات کے لئے کھڑا ہو۔ اس حدیث کی رو سے اگر قدرت ہو تو دونوں کندھوں کو چھپانا واجب ہے۔ ایک روایت میں ”عَاتِقِهِ“ یعنی ایک کندھے کا ذکر ہے، جو کہ جنس ہے اور اس سے مراد دونوں کندھے ہی ہیں۔

حدیث کے کچھ فوائد

ترجمہ: انگریزی زبان اسپینی انڈونیشیائی زبان بنگالی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان روسی زبان بوسنیائی زبان سنہالی ہندوستانی چینی زبان فارسی زبان ویتنامی تجالوج کردی ہاؤسا پرتگالی مليالم تلگو سواحلی تھائی پشتو آسامی السويدية الأمهرية الهولندية الغوجاراتية النيبالية المجرية الجورجية المقدونية
ترجمہ دیکھیں
زمرے
  • . .
مزید ۔ ۔ ۔