+ -

عَنْ بُرَيْدَةَ رضي الله عنه قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
«مَنْ حَلَفَ بِالْأَمَانَةِ فَلَيْسَ مِنَّا».

[صحيح] - [رواه أبو داود وأحمد] - [سنن أبي داود: 3253]
المزيــد ...

بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:
"جس نے امانت کی قسم کھائی، وہ ہم میں سے نہیں ہے"۔

[صحیح] - - [سنن أبي داود - 3253]

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے امانت کی قسم کھانے سے منع اور خبردار کیا ہے اور بتایا ہے کہ ایسا کرنے والا ہم میں سے نہيں ہے۔

حدیث کے کچھ فوائد

  1. اللہ کو چھوڑ کر کسی اور کی قسم کھانا حرام ہے، جس میں امانت کی قسم کھانا بھی شامل ہے۔ امانت کی قسم کھانا شرک اصغر ہے۔
  2. امانت کے اندر اطاعت، عبادت، ودیعت، نقد اور امان سب داخل ہیں۔
  3. قسم اسی وقت منعقد ہوگی، جب اللہ کی، اس کے کسی نام کی یا اس کی کسی صفت کی کھائی جائے۔
  4. خطابی کہتے ہيں : یہ کراہت اس بنا پر ہو سکتی ہے کہ شارع نے اللہ اور اس کی صفات کی قسم کھانے کا حکم دیا ہے اور امانت اس کی صفت نہيں، بلکہ اس کا حکم اور اس کی جانب سے فرض کردہ کام ہے۔ لہذا اس سے منع کر دیا گیا، کیوں کہ یہ اللہ کے اوامر و فرائض اور اسما و صفات کو برابر قرار دینا ہے۔
ترجمہ: انگریزی زبان اسپینی انڈونیشیائی زبان ایغور بنگالی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان روسی زبان بوسنیائی زبان سنہالی ہندوستانی چینی زبان فارسی زبان ویتنامی تجالوج کردی ہاؤسا پرتگالی مليالم تلگو سواحلی تھائی پشتو آسامی السويدية الأمهرية الهولندية الغوجاراتية النيبالية الدرية الرومانية المجرية الموري ภาษากันนาดา الولوف الأوكرانية الجورجية المقدونية الخميرية الماراثية
ترجمہ دیکھیں
مزید ۔ ۔ ۔