عن أنس رضي الله عنه، قال:
قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لأبي بكر وعمر: «هذان سَيِّدا كُهُول أهل الجنة من الأوَّلِين والآخِرين إلا النبيِّين والمرسلين».
[صحيح] - [رواه الترمذي] - [سنن الترمذي: 3664]
المزيــد ...
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہيں:
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے ابو بکر اور عمر رضی اللہ عنہما سے فرمایا: "نبیوں اور رسولوں کو چھوڑ کر یہ دونوں تمام اگلے اور پچھلے ادھیڑ عمر جنتیوں کے سردار ہیں"۔
[صحیح] - [اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔] - [سنن الترمذي - 3664]
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بتایا ہے کہ ابو بکر صدیق اور عمر فاروق رضی اللہ عنہما نبیوں کے بعد سب سے افضل انسان اور نبیوں اور رسولوں کے بعد جنت جانے والے افضل ترین لوگ ہيں۔