+ -

عن أبي موسى الأشعري رضي الله عنه قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم -: «إنّي والله -إنْ شاء الله- لا أَحلف على يمين، فأرى غيرها خيراً منها إلاَّ أَتيتُ الَّذِي هو خير، وتحلَّلْتُهَا».
[صحيح] - [متفق عليه]
المزيــد ...

ابو موسی اشعری - رضی اللہ عنہ - سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: الله کی قسم، (اگر اللہ چاہے تو) میں جب کسی بات پر قسم کھا لیتا ہوں اوربعدازاں اس کے علاوہ کوئی اور چیز مجھے بہتر لگتی ہے تو میں اس بہتر کو کر لیتا ہوں اور اُس قسم کا کفارہ دے دیتا ہوں۔
صحیح - متفق علیہ

شرح

نبی ﷺ اپنے بارے میں بتا رہے ہیں کہ جب آپ ﷺ کسی بات پر قسم اٹھا لیتے اور بعدازاں آپ ﷺ دیکھتے کہ بہتری یہ ہے کہ اس قَسَمْ پر برقرار نہ رہا جائے تو آپ ﷺ نے جس بات پر قسم اٹھائی ہوتی اسے چھوڑ کر اس قسم کو توڑ دیتے اور اس کا کفارہ ادا کر دیتے اور اس فعل یا ترک فعل کو اپنا لیتے جو اس سے بہتر ہوا کرتا تھا۔

ترجمہ: انگریزی زبان اسپینی انڈونیشیائی زبان ایغور بنگالی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان روسی زبان بوسنیائی زبان سنہالی ہندوستانی چینی زبان فارسی زبان تجالوج کردی ہاؤسا پرتگالی مليالم سواحلی
ترجمہ دیکھیں
مزید ۔ ۔ ۔