عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:
«مَلْعُون مَنْ أتَى امرأتَه في دُبُرِها».
[حسن] - [رواه أبو داود والنسائي في الكبرى وأحمد] - [سنن أبي داود: 2162]
المزيــد ...
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:
"وہ شخص ملعون ہے، جس نے اپنى عورت سے اس کے دبر میں جماع کیا۔"
[حَسَنْ] - - [سنن أبي داود - 2162]
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بیوی کے دبر میں جماع کرنے سے خبردار کر رہے ہیں اور فرما رہے ہیں کہ ایسا کرنے والا آدمی ملعون اور اللہ کی رحمت سے دھتکارا ہوا ہے۔ اور ایسا کرنا کبیرہ گناہ ہے۔