+ -

عَنِ أبي زُهير عُمَارَةَ بْنِ رُؤَيْبَةَ رضي الله عنه قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم:
«لَنْ يَلِجَ النَّارَ أَحَدٌ صَلَّى قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا»

[صحيح] - [رواه مسلم] - [صحيح مسلم: 634]
المزيــد ...

ابو زہیر عمارہ بن رؤیبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا :
"وہ شخص ہرگز جہنم میں داخل نہيں ہوگا، جس نے سورج نکلنے اور سورج ڈوبنے سے پہلے نماز پڑھی۔"

[صحیح] - [اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔] - [صحيح مسلم - 634]

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ وہ شخص ہرگز جہنم میں داخل نہيں ہوگا، جس نے فجر اور عصر کی نماز پابندی سے پڑھی۔ ان دونوں نمازوں کا ذکر بطور خاص اس لیے کیا گیا ہے کہ یہ سب سے بھاری نمازیں ہيں۔ صبح کا وقت نیند کی لذت کا وقت ہوتا ہے اور عصر کا وقت دن کے کاموں اور کاروبار میں مشغول رہنے کا وقت۔ ظاہر سی بات ہے کہ جو ان مشکل اوقات کی نمازوں کی پابندی کرے گا، وہ باقی اوقات کی پابندی بدرجۂ اولی کرے گا۔

ترجمہ: انگریزی زبان اسپینی انڈونیشیائی زبان ایغور بنگالی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان روسی زبان بوسنیائی زبان سنہالی ہندوستانی چینی زبان فارسی زبان ویتنامی تجالوج کردی ہاؤسا پرتگالی مليالم سواحلی تھائی جرمنی پشتو آسامی الأمهرية الهولندية الغوجاراتية النيبالية الرومانية คำแปลภาษาโอโรโม
ترجمہ دیکھیں

حدیث کے کچھ فوائد

  1. فجر اور عصر کی نمازوں کی فضیلت۔ لہذا ان دونوں کی پابندی کرنی چاہیے۔
  2. جس نے یہ نمازیں پڑھ لیں، وہ عام طور سے سستی اور ریاکاری سے خالی ہوتا ہے اور عبادت سے محبت رکھتا ہے۔
مزید ۔ ۔ ۔