عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ:

«إِذَا شَرِبَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَلْيَغْسِلْهُ سَبْعًا». ولمسلم: « أولاهُنَّ بالتُراب».
[صحيح] - [متفق عليه]
المزيــد ...

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:”جب کُتا تم میں سے کسی کے برتن سے (کچھ) پی لے، تو اسے سات مرتبہ دھو لو"c2">“۔ مسلم کی روایت میں ہے: ”پہلی مرتبہ مٹی سے دھلو"c2">“۔ عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب کتا برتن میں منہ ڈال دے ، تو اسے سات مرتبہ دھوؤ ، اور آٹھویں دفعہ مٹی سے مانجو“۔
صحیح - اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔

شرح

چونکہ کتا ان ناپسندیدہ جانوروں میں سے ہے، جو بہت ساری گندگیوں اور بیماریوں کے حامل ہوتے ہیں اس لیے جب وہ برتن میں منہ ڈال دے تو اسے شارع حکیم نے سات مرتبہ دھونے کا حکم دیا ہے۔ نیز پہلی مرتبہ مٹی سے مانجنے کا حکم دیا ہے؛ تاکہ اس کے بعد پانی کا استعمال ہو اور نجاست وگندگی سے مکمل نظافت حاصل ہوسکے۔

ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی سنہالی ایغور کردی ہاؤسا پرتگالی سواحلی
ترجمہ دیکھیں

معانی کلمات

مزید ۔ ۔ ۔