زمره: . . .
+ -
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضي الله عنهما قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:

«لَا يَنْظُرُ اللهُ إِلَى رَجُلٍ أَتَى رَجُلًا أَوِ امْرَأَةً فِي دُبُرٍ».
[صحيح] - [رواه الترمذي والنسائي في الكبرى] - [السنن الكبرى للنسائي: 8952]
المزيــد ...

عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اس شخص کی طرف (رحمت کی نظر سے) نہیں دیکھے گا جو کسی مرد یا کسی عورت کی دبر میں صحبت (ہمبستری) کرے“۔
[صحیح] - [اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام نسائی نے روایت کیا ہے۔]

شرح

اس حدیث میں عمل لواطت کے طور پر کسی مرد کے ساتھ بدفعلی کرنے والے کی حرمت کی دلیل ہے اور لواطت کا عمل یہ ہے کہ مرد کے دبر (سرین) میں صحبت کی جائے، اسی طرح اس حرمت میں وہ شخص بھی داخل ہے جو کسی عورت کے دبر میں صحبت کرے، چاہے وہ اس کی بیوی ہو یا کوئی دوسری عورت ہو، چنانچہ ان دونوں کی سزا یہ ہوگی کہ اللہ تعالیٰ ان دونوں پر اپنی شفقت، رحمت اور نرمی کی نظر بھی نہ ڈالے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انھوں نے بہت بڑے گناہ کا ارتکاب کیا، نیز یہ کہ ان کی اس بدفعلی میں بڑے مفاسد پائے جاتے ہیں۔

حدیث کے کچھ فوائد

ترجمہ: انگریزی زبان انڈونیشیائی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان روسی زبان بوسنیائی زبان سنہالی ہندوستانی چینی زبان فارسی زبان ویتنامی تجالوج کردی ہاؤسا پرتگالی مليالم تلگو سواحلی تھائی پشتو آسامی السويدية الأمهرية الهولندية الغوجاراتية النيبالية المجرية الولوف الجورجية المقدونية
ترجمہ دیکھیں
زمرے
  • . .