عن أبي سعيد الخدري وأبي هريرة رضي الله عنهما مرفوعاً: «إذا دخلَ أهلُ الجنةِ الجنةَ يُنَادِي مُنادٍ: إن لكم أن تَحْيوا، فلا تَموتُوا أبداً، وإن لكم أن تَصِحُّوا، فلا تَسقَمُوا أبداً، وإن لكم أن تَشِبُّوا فلا تَهرَمُوا أبداً، وإن لكم أن تَنعَمُوا، فلا تَبْأسُوا أبداً».
[صحيح] - [رواه مسلم، وفي لفظه تقديم وتأخير]
المزيــد ...

ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب اہلِ جنت، جنت میں چلے جائیں گے تو ایک اعلان کرنے والا اعلان کرے گا: تم ہمیشہ زندہ رہو گے، تمہیں کبھی موت نہیں آئے گی۔ تم ہمیشہ صحت مند رہو گے، کبھی بیمار نہیں ہو گے۔ تم ہمیشہ جوان رہو گے، کبھی بوڑھے نہیں ہو گے، تم ہمیشہ خوش حال رہو گے، اب کبھی تم بدحال نہیں ہو گے“۔
صحیح - اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔

شرح

نبی ﷺ نے فرمایا کہ جنت کی نعمتوں میں سے ایک یہ بھی ہو گی کہ اہلِ جنت جب جنت میں چلے جائیں گے تو ان میں ایک پکار لگانے والا پکار کر کہے گا: ”تم ہمیشہ زندہ رہو گے، تمہیں کبھی موت نہیں آئے گی۔ تم ہمیشہ صحت مند رہو گے، کبھی بیمار نہیں ہو گے...“ یعنی وہ دائمی نعمت میں ہوں گے۔ نہ تو انہیں موت کا خوف ہو گا اور نہ ہی مرض اور بڑھاپے کا جو کمزوری کا باعث ہوتا ہے اور نہ ہی جس نعمت میں وہ ہوں اس کے ختم ہو جانے کا اندیشہ ہو گا۔ یہ حدیث اور اس طرح کی دیگر حدیثیں انسان کے لیے عملِ صالح کی رغبت کو واجب کرتی ہیں جس کے ذریعہ وہ اس جگہ(جنت) تک پہنچ سکتا ہے۔

ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی ویتنامی سنہالی ایغور کردی ہاؤسا پرتگالی
ترجمہ دیکھیں
مزید ۔ ۔ ۔