عن عبد الله بن عمرو رضي الله عنهما مرفوعاً: «اللَّهُمَّ إني أعوذ بك من غَلَبَةِ الدَّيْنِ، وغَلَبَةِ العدو، وشَمَاتَةِ الأعداء».
[صحيح] - [رواه النسائي وأحمد]
المزيــد ...

عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ یہ دعا فرماتے: ”اللَّهُمَّ إني أعوذ بك من غَلَبَةِ الدَّيْنِ, وغَلَبَةِ العدو, وشَمَاتَةِ الأعداء“ اے اللہ! میں قرض کے غلبے، دشمن کے غلبے اور مصیبت میں دشمنوں کی خوشی سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔
صحیح - اسے امام نسائی نے روایت کیا ہے۔

شرح

نبی ﷺ قرض کے بوجھ اور اس کی ادائیگی کی بے بسی سے اللہ کی پناہ مانگ رہے ہیں اور اس کو سہارا بنا رہے ہیں۔ اسی طرح اس بات سے اللہ کی پناہ طلب کر رہے ہیں کہ آپ پر دشمن فتح و غلبہ حاصل کر لے، اس کا حکم چلنے لگے اور آپ کے بدن، اہل خانہ یا مال میں لاحق ہونے والے مصائب کی وجہ سے دشمنوں کو خوش ہونے کا موقع ملے۔

ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی ویتنامی سنہالی کردی ہاؤسا پرتگالی
ترجمہ دیکھیں