+ -

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
«مَنْ غَدَا إِلَى الْمَسْجِدِ أَوْ رَاحَ أَعَدَّ اللهُ لَهُ فِي الْجَنَّةِ نُزُلًا، كُلَّمَا غَدَا أَوْ رَاحَ».

[صحيح] - [متفق عليه] - [صحيح مسلم: 669]
المزيــد ...

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا :
"جو شخص صبح کے وقت یا شام کے وقت مسجد جاتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ضیافت تیارکرتا ہے، جب بھی وہ صبح یا شام کے وقت مسجد جاتاہے۔"

[صحیح] - [متفق علیہ] - [صحيح مسلم - 669]

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے عبادت، طلب علم یا اس طرح کے کسی دوسرے نیک مقصد کی خاطر کسی بھی وقت، دن کے پہلے حصے میں ہو یا آخری حصے میں، مسجد آنے والے کو خوش خبری دی ہے کہ وہ رات یا دن کے وقت جب بھی مسجد آتا ہے، تو اللہ تعالی اس کے لیے جنت میں جگہ اور ضیافت تیار کر دیتا ہے۔

ترجمہ: انگریزی زبان اسپینی انڈونیشیائی زبان ایغور بنگالی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان روسی زبان بوسنیائی زبان سنہالی ہندوستانی چینی زبان فارسی زبان ویتنامی تجالوج کردی ہاؤسا پرتگالی سواحلی تھائی پشتو آسامی الأمهرية الهولندية الغوجاراتية الرومانية คำแปลภาษาโอโรโม
ترجمہ دیکھیں

حدیث کے کچھ فوائد

  1. مسجد جانے کی فضیلت اور وہاں پابندی سے فرض نماز پڑھنے کی ترغیب۔ مسجدوں سے دور رہنے والا شخص بے شمار بھلائیوں، فضیلتوں، اجر و ثواب اور اللہ تعالی کی جانب سے تیار کردہ ضیافت سے محروم رہ جاتا ہے۔
  2. جب لوگ اپنے گھر میں اپنے یہاں آنے والے کی خاطر تواضع کرتے ہیں اور اسے کھانا پیش کرتے ہیں، تو اللہ تباک و تعالی تو اپنے بندوں سے کہيں زیادہ نوازنے والا اور عزت افزائی کرنے والا ہے۔ وہ بھی اپنے گھر میں آنے والے کی عزت افزائی کرتا ہے اور اس کی خوب ضیافت کرتا ہے۔
  3. مسجد جانا ایک خوش آئند اور قابل رشک کام ہے۔ کیوں کہ انسان جتنی بار مسجد جاتا ہے، اتنی بار اس کے لیے ضیافت کا سامان تیار ہوتا ہے۔
مزید ۔ ۔ ۔