فرعی زمرے

فہرست احادیث

1. رمضان میں کیا گیا عمرہ حج کے برابر ہے۔ یا (آپ ﷺ نے فرمایا کہ:) میرے ساتھ کئے گئے حج کے برابر ہے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
2. نبی ﷺ ہر رمضان میں دس دن کا اعتکاف فرماتے تھے، اور جس سال آپ ﷺ کی وفات ہوئی اس سال آپ ﷺ نے بیس دن کا اعتکاف کیا۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
3. تمہارے حق میں سب سے افضل جہاد، حج مبرور ہے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
4. جو شخص اللہ کے دین کی سربلندی کے لیے لڑتا ہے صرف اسی کا لڑنا اللہ کے راستے میں ہے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
5. ریشم و دیباج نہ پہنو اور نہ سونے اور چاندی کے برتن میں کچھ پیؤ اور نہ ہی ان سے بنی پلیٹوں میں کچھ کھاؤ۔ یہ دنیا میں ان (کفار) کے لیے اور آخرت میں تمہارے لیے ہیں۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
6. جس نے اسلام کے سوا کسی دوسرے مذہب کی جان بوجھ کر جھوٹی قسم کھائی، وہ ویسے ہی ہو گیا جیسے اس نے کہا۔ - 2 ملاحظة
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
7. معاویہ رضی اللہ عنہ مسجد میں لوگوں کے ایک حلقے کے پاس آئے اور پوچھا: تم یہاں کس لیے بیٹھے ہو؟۔ انھوں نے جواب دیا: ہم اللہ کا ذکر کرنے کے لیے بیٹھے ہیں۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
8. اپنی صفیں درست کیا کرو۔ اس لیے کہ صفوں کی درستی کمال نماز میں سے ہے۔ - 1 ملاحظة
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
9. حیا تو خیر ہی لاتی ہے۔ - 1 ملاحظة
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
10. کوئی مسلمان مرد کسی مسلمان عورت سے متنفر نہ ہو۔ اگر اسے اس کی کوئی خصلت بری لگتی ہے تو اس کی کوئی عادت اسے پسند بھی ہو گی۔ یا پھر آپ ﷺ نے 'آخر' کے بجائے غیرہ (دوسری عادت) فرمایا۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
11. میں نبی ﷺ کے ساتھ تھا۔ آپ ﷺ نے پیشاب کرکے وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح فرمایا۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
12. جب تم قضائے حاجت کے لیے آؤ، تو پیشاب پاخانہ کرتے وقت نہ تو قبلہ کی طرف منہ کرو اور نہ پشت۔ بلکہ یا تو مشرق کی طرف منہ کیا کرو یا مغرب کی طرف۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
13. تم میں سے کوئی شخص پیشاب کرتے وقت دائیں ہاتھ سے اپنے عضوِ مخصوص کو نہ پکڑے، اور نہ قضائے حاجت کے بعد اپنے دائیں ہاتھ سے استنجاء کرے اور نہ (پانی پیتے وقت) برتن میں سانس لے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
14. نبیﷺ جب نماز شروع کرتے، تو اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنے کندھوں کے برابر اٹھاتے اور جب رکوع کے لیے تکبیر کہتے اورجب رکوع سے سر اٹھاتے، تب بھی ایسا ہی کرتے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
15. یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، یہ بتائیں کہ تکبیرِ تحریمہ اور قرأت کے مابین سکتہ میں آپ کیا پڑھتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ میں یہ پڑھتا ہوں: ”اللَّهُمَّ باعد بيني وبين خطاياي كما باعدت بين المشرق والمغرب. اللهم نَقِّنِي من خطاياي كما يُنَقَّى الثوب الأبيض من الدَّنَسِ. اللهم اغسلني من خطاياي بالماء الثَّلْجِ وَالْبَرَدِ.“
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
16. میں تمہیں دجال کے متعلق ایک ایسی بات نہ بتا دوں جو کسی نبی نے اپنی قوم کونہیں بتائی !۔ وہ کانا ہو گا اور جنت اور جہنم جیسی چیز لائے گا۔ پس جسے وہ جنت کہے گا درحقیقت وہی دوزخ ہو گی۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
17. سجدے میں اعتدال کو ملحوظ رکھو اورتم میں سے کوئی بھی شخص اپنے بازوؤں کو کتے کی طرح نہ بچھائے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
18. اچھے ہم نشیں اور برے ہم نشیں کی مثال بعینہ ایسی ہی ہے، جیسے کہ عطر فروش اور بھٹی پھونکنے والا۔ - 1 ملاحظة
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
19. نیک اعمال کی طرف لپکو، ان فتنوں سے پہلے، جو سخت تاریک رات کی طرح ہوں گے؛ (حالت یہ ہوگی کہ) آدمی صبح کے وقت مؤمن ہوگا، تو شام کے وقت کافر اور شام کے وقت مؤمن ہوگا، تو صبح کے وقت کافر۔ دنیاوی ساز و سامان کے بدلے آدمی اپنا دین بیچ دے گا۔ - 1 ملاحظة
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
20. نبی ﷺ جب نماز پڑھتے تو اپنے دونوں بازوؤں کو اس قدر کشادہ کرتے کہ آپ ﷺ کی دونوں بغلوں کی سفیدی ظاہر ہونے لگتی۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
21. سب سے افضل دینار وہ ہے جو آدمی اپنے اہل و عیال پر خرچ کرتا ہے اور جو اللہ کی راہ میں اپنی سواری کے جانور پر خرچ کرتا ہے نیز وہ دینار جو اللہ کی راہ میں اپنے دوست احباب پر خرچ کرتا ہے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
22. مومن کا معاملہ بھی عجیب ہے۔ اس کے ہر کام میں اس کے لیے خیر ہی خیر ہے۔ اگر اسے آسودہ حالی ملتی ہے اور اس پر وہ شکر کرتا ہے تو یہ شکر کرنا اس کے لیے باعث خیر ہو ہے اور اگر اسے کوئی تنگی لاحق ہوتی ہے اور اس پر صبر کرتا ہے تو یہ صبر کرنا بھی اس کے لیے باعث خیر ہے۔ - 1 ملاحظة
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
23. میں نے رسول اللہ ﷺ کے غسل جنابت کے لیے پانی رکھا۔ آپ ﷺ نے دو یا تین مرتبہ اپنے دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر پانی ڈالا، پھر اپنی شرم گاہ کو دھویا، پھر اپنے ہاتھ کو زمین پر رگڑا۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
24. رسول اللہ ﷺ کو جب چھینک آتی تھی تو اپنا ہاتھ یا اپنا کپڑا منہ پر رکھ لیتے اور اس سے اپنی آواز کو ہلکی یا پست کرتے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
25. تم اپنے سے پہلے لوگوں کے طریقوں کے مطابق ایسے چلو گے جیسے تیار کیا ہوا تیر دوسرے تیر کے مطابق ہوتا ہے حتى كہ اگر وہ گوہ کی بِل ميں داخل ہوئے ہوں گے تو تم بھی اس ميں داخل ہونے كى كوشش كروگے. صحابہ كرام نے عرض كيا: یا رسول اللہ! ان سے مراد يہود و نصارىٰ ہيں؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ پھر اور کون؟!
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
26. اپنا سر اٹھائیں اور کہیں، آپ کی بات سنی جائے گی اور مانگیں، آپ کو دیا جائے گا اور شفاعت کریں، آپ کی شفاعت قبول کی جائے گی
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
27. چھوت لگنے، بدشگونی، الو کی نحوست اور ماہ صفر کی نحوست جیسی باتوں کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
28. کل میں جھنڈا ایک ایسے شخص کو دوں گا جس کے ہاتھوں پر اللہ تعالیٰ فتح عطا فرمائے گا اور جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہے اور اللہ اور اس کے رسول بھی اُسے عزیز رکھتے ہیں۔ - 1 ملاحظة
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
29. لوگ جب ظالم كو ظلم کرتا ہوا دیکھیں اور اسے نہ روکیں تو قریب ہے کہ اللہ کی طرف ان سب پر عذاب نازل ہوجائے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
30. اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم بھلائی کا حکم دو اور برائی سے روکو، ورنہ قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ تم پر اپنا عذاب بھیج دے پھر تم اللہ سے دعا کرو اور تمہاری دعا قبول نہ کی جائے۔ - 1 ملاحظة
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
31. کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں جس سے اللہ تعالی گناہوں کو مٹا اور درجات کو بلند کر دیتا ہے؟ صحابہ نے کہا کیوں نہیں اللہ کے رسولﷺ؟ آپﷺ نے فرمایا:ناگواری کے باوجود اچھی طرح وضو کرنا، مسجد تک زیادہ قدم چلنا اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا اور یہی رباط ہے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
32. کیا میں تم کو تمہارے سب سے بہتر اور تمہارے رب کے ہاں سب سے پاکیزہ عمل کے بارے میں نہ بتاؤں؟
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
33. نجد کا ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمت میں آیا، جس کے بال بکھرے ہوئے تھے، ہم اس کی آواز کی بھنبھناہٹ سن رہے تھے، لیکن سمجھ نہیں پا رہے تھے کہ وہ کیا کہہ رہا ہے۔ یہاں تک کہ وہ نزدیک آن پہنچا، تب معلوم ہوا کہ وہ اسلام کے بارے میں پوچھ رہا ہے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
34. بہترین دن جس پر سورج طلوع ہوا جمعہ کا دن ہے، اسی دن آدم کو پیدا کیا گیا، اسی دن وہ جنت میں داخل کیے گئے اور اسی دن وہاں سے نکالے گئے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
35. ناک خاک آلود ہو، پھر ناک خاک آلود ہو، پھر ناک خاک آلود ہو اس شخص کی جس نے اپنے والدین کو بڑھاپے میں پایا، ان ميں سے کسی ایک کو یا دونوں کو، اور پھر بھی (ان کی خدمت کرکے) جنت میں داخل نہ ہوسکا
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
36. کثرت سے ذکر کرنے والے سبقت لے گئے
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
37. کثرت سے سجدے کیا کرو۔ تم جب بھی سجدہ کرتے ہو، اللہ تعالی اس کے بدلے میں تمہارا ایک درجہ بڑھا دیتے ہیں اور ایک گناہ معاف کردیتے ہیں۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
38. اے اللہ کے رسول ﷺ! لوگوں میں کون شخص ہے جو بہترین ساتھی ہے؟ آپ نے فرمایا تمہاری ماں، پھر تمہاری ماں، پھر تمہاری ماں اور پھر تمہارا باپ، پھر اس سے قریب پھر اس سے قریب والا۔ - 3 ملاحظة
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
39. جس نے دو ٹھنڈی نمازیں (فجر وعصر) ادا کیں وہ جنت میں داخل ہوگا۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
40. مسلمان سے جب قبر میں سوال ہو گا تو وہ گواہی دے گا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور یہ کہ محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے ارشاد: يُثَبِّتُ اللهُ الذِينَ آمَنُوا بالقَوْلِ الثَّابِتِ في الحَيَاةِ الدُّنْيَا وفي الآخِرَةِ کا یہی مطلب ہے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
41. بے شک اللہ تعالیٰ نے میری خاطر میری امت سےغلطی، بھول چوک اور جس پر انہیں مجبور کیا گیا ہو، معاف کر دیا ہے۔ - 1 ملاحظة
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
42. جب تک میں تمہیں چھوڑے رکھوں تم بھی مجھے چھوڑے رکھو (اور بے جا سوالات نہ کرو) کیونکہ تم سے پہلے کی امتیں (غیر ضروری) سوالات کرنے اور اپنے انبیاء سے اختلاف كرنے کی وجہ سے تباہ ہو گئیں۔ پس جب میں تمہیں کسی چیز سے روکوں تو تم اس سے پرہیز کرو اور جب میں تمہیں کسی بات کا حکم دوں تواسے طاقت بھر بجا لاؤ۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
43. تم جہاں کہیں بھی ہو اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہا کرو۔ اور گناہ کے بعد نیکی کرلیا کرو جو اس کو مٹا دے گی اور لوگوں سے حُسنِ اخلاق سے پیش آیا کرو۔ - 2 ملاحظة
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
44. الله تعالی رات کو اپنا ہاتھ پھیلاتا ہے تاکہ دن کو گناہ کرنے والا توبہ کرلے اور دن کو اپنا ہاتھ پھیلاتا ہے تاکہ رات کو گناہ کرنے والا توبہ کرلے۔ یہاں تک کہ سورج مغرب سے طلوع نہ ہو۔ - 1 ملاحظة
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
45. ہر دن جس میں سورج طلوع ہوتا ہے، ہر آدمی کے ہر جوڑ پر صدقہ واجب ہوتا ہے۔ فرمایا: دو آدمیوں کے درمیان عدل کرنا صدقہ ہے، آدمی کو اس کی سواری پر سوار کرنا، اس کا سامان اٹھانا یا اس کے سامان کو سواری سے اتارنا صدقہ ہے، پاکیزہ بات کرنا صدقہ ہے، نماز کی طرف چل کر جانے میں ہر قدم صدقہ ہے اور راستے سے تکلیف دہ چیز کا ہٹا دینا بھی صدقہ ہے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
46. ایک دوسرے سے حسد نہ کرو، خرید وفروخت میں دھوکہ نہ دو، ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو، ایک دوسرے سے منہ مت پھیرو، کسی کی بیع پر بیع مت کرو اور اللہ کے بندے بھائی بھائی بن جاؤ۔ - 2 ملاحظة
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
47. کسی مسلمان کا خون حلال نہیں، مگر تین میں سے کسی ایک صورت میں (حلال ہے): یہ کہ وہ شادی شدہ زانی ہو، قتل کے بدلے میں اسے قتل کیا جائے اور وہ جو اپنے دین کو ترک کر کے (مسلمانوں کی) جماعت سے الگ ہو جائے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
48. تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا، جب تک وہ اپنے بھائی کے لیے بھی وہی پسند نہ کرے، جو اپنے لئے کرتا ہے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
49. جو شخص نرمی سے محروم کر دیا گیا وہ ہر قسم کی بھلائی سے محروم کردیا گیا۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
50. ظلم قیامت کے دن اندھیروں کا باعث ہو گا۔ - 3 ملاحظة
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
51. جو شخص جمعہ کے دن اس طرح غسل کرتا ہے جیسے غسل جنابت کیا جاتا ہے اور پھر پہلی گھڑی میں مسجد جاتا ہے تو گویا اس نے اللہ کی خوشنودی کے لیے اونٹ قربان کیا۔ جو دوسری گھڑی میں مسجد جاتا ہے گویا اس نے گائے قربان کی۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
52. جس نے کھانا کھایا اورپھر اس نے کہا: ’الحمدُ للهِ الذي أَطْعَمَنِي هَذَا، وَرَزَقْنِيهِ مِنْ غَيرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ‘ تو اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
53. جس نے خو ب اچھی طرح وضو کیا اور پھر جمعہ پڑ ھنے آیا اور خاموش ہو کر خطبہ سنا تو اس کے جمعہ سے جمعہ تک کے اور تین دن زیادہ کے گناہ معا ف کر دیے جاتے ہیں اور جس نے ( جمعہ کے دوران) کنکری کو چھوا اس نے لغو کام کیا۔ - 1 ملاحظة
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
54. اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:اے ابن آدم! بے شک تو جب تک مجھ سے دعا کرتا رہے گا اور مجھ سے امیدیں وابستہ رکھے گا تب تک تجھ سے جو بھی گناہ سرزد ہوں گے میں ان پر تجھے بخشتا رہوں گا اور مجھے کچھ بھی پرواہ نہیں۔ اے ابن آدم! اگر تیرے گناہ آسمان کی بلندیوں کو پہنچ جائیں اور پھر تو مجھ سے مغفرت طلب کرے تو میں تجھے بخش دوں گا۔ - 2 ملاحظة
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
55. تم سچ بولنے کو لازم پکرو، بلاشبہ سچ نیکو کاری کا راستہ بتلاتا ہے اور نیکو کاری یقینًا جنت میں پہنچا دیتی ہے۔ - 2 ملاحظة
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
56. اے لوگو ! سلام کو عام کرو، کھانا کھلاؤ، صلہ رحمی کرو اور رات میں جب لوگ سوتے ہوں اُس وقت نماز پڑھو، تو تم سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہوجاؤ گے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
57. بے شک دین آسان ہے اور جب بھی دین پر سختی تھوپنے کی کوشش کی جائے گی، تو دین ایسا کرنے والے پر غالب آ جائے گا۔ لہذا، عمل کے معاملے میں اعتدال سے کام لو، اگر کامل ترین صورت اپنا نہیں سکتے تو ایسے اعمال کرو جو اس سے قریب تر ہوں، اپنے رب کے پاس ملنے والے ثواب کی خوش خبری قبول کرو اور صبح و شام اور کسی قدر رات (کی عبادت) کے ذریعے مدد حاصل کرو - 1 ملاحظة
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
58. رسول اللہ ﷺ سے اس چیز کے بارے میں سوال کیا گیا جو سب سے زیادہ لوگوں کو جنت میں داخل کرے گی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: اللہ کا ڈر اور اچھے اخلاق۔ پھر آپ ﷺ سے اس چیز کے بارے میں سوال کیا گیا جو لوگوں کو سب سے زیادہ جہنم میں داخل کرے گی، تو آپ ﷺ نے فرمایا : منہ اور شرم گاہ۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
59. اے نوجوانوں کی جماعت! جو تم میں سے نکاح کرنے کی طاقت رکھتا ہو وہ نکاح کر لے کیونکہ نظر کو نیچی رکھنے اور شرمگاہ کو (بُرائی سے) محفوظ رکھنے کا یہ ذریعہ ہے اور اگر کسی میں نکاح کرنے کی طاقت نہ ہو تو اسے چاہیے کہ وہ روزے رکھے کیونکہ یہ اس کی شہوت کو ختم کر دیتا ہے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
60. رسول اللہ ﷺ جب اپنے بستر پر لیٹتے تو اپنے ہاتھوں میں پھونک مارتے اور معوذات (سورہ اخلاص، سورہ فلق اور سورہ ناس) پڑھتے اور دونوں ہاتھوں کو جسم پر پھیر لیتے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
61. تین قسم کے لوگ جنت میں داخل نہیں ہوں گے؛ شراب ہمیشہ پینے والا، رشتے ناتے کو کاٹنے والا اور جادو کو سچ ماننے والا - 1 ملاحظة
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
62. امام اس لیے بنایاجاتا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے۔ اس لیے اس کی مخالفت نہ کرو۔ جب وہ تکبیر کہے تو تکبیر کہو، جب رکوع کرے تو رکوع کرو، جب ”سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ“ کہتے تو کہو: ”رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ“ جب سجدہ کرے تو سجدہ کرو اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو سب بیٹھ کر نماز پڑھو۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
63. جب تم دونوں اپنے بستر پر جاؤ، یا فرمایا: جب تم سونے کے لیے جاؤ تو تینتیس (33) مرتبہ اللہ اکبر، تینتیس (33) مرتبہ سبحان اللہ اور تینتیس (33) مرتبہ الحمد للہ پڑھ لینا۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
64. ایک آدمی نے پوچھا : اے اللہ کے رسولﷺ! ہم میں سے کوئی اپنے بھائی یا اپنے دوست سے ملے، تو کیا وہ اس کے سامنے جھک جائے؟ آپ نے فرمایا: نہیں! اس نے پوچھا: کیا وہ اس سے چمٹ جائے اور اس کا بوسہ لے ؟ آپ نے فرمایا: نہیں! اس نے کہا : پھر تو وہ اس کا ہاتھ پکڑے اور مصافحہ کرے؟ آپ نے فرمایا: ہاں! - 1 ملاحظة
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
65. رسول اللہ ﷺ سب سے زیادہ سخی تھے۔ - 1 ملاحظة
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
66. جس نے قسم کھائی اور کہا کہ ”لات و عزیٰ کی قسم“ تو اسے پھر کلمہ لا الہ الا ﷲ کہہ لینا چاہیے اور جو شخص اپنے ساتھی سے کہے کہ آؤ جوا کھیلیں تو اسے چاہیے کہ (بطور کفارہ) صدقہ کرے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
67. کیا تم جانتے ہو کہ مفلس کون ہوتا ہے؟ - 1 ملاحظة
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
68. آگ سے بچو خواہ کھجور کا ایک ٹکڑا دے کر ہی سہی۔ - 1 ملاحظة
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
69. اے رویفع! شاید تمھاری زندگی دراز ہو، لہٰذا تم لوگوں کو بتا دینا کہ جس آدمی نے اپنی ڈاڑھی میں گرہ لگائی یا تانت کا ہار پہنا اور ڈالا یا جانور کی نجاست یا ہڈی سے استنجا کیا، تو محمد (ﷺ) اس سے بری ہیں۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
70. جس نے میری طرف منسوب کر کے کوئی حدیث بیان کی حالانکہ لگ رہا ہو کہ یہ جھوٹ ہے تو وہ بھی جھوٹوں میں سے ہو گا۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
71. نبی ﷺ جب مسجد میں تشریف لے جاتے تو فرماتے ”أَعُوذُ بِاللَّهِ الْعَظِيمِ وَبِوَجْهِهِ الْكَرِيمِ وَسُلْطَانِهِ الْقَدِيمِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ“ میں اللہ عظیم کی، اس کی ذاتِ کریم کی اور اس کی قدیم بادشاہت کی، مردود شیطان سے پناہ چاہتا ہوں۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
72. (قیامت کے روز) اللہ تعالیٰ اس دوزخی سے فرمائے گا جسے سب سے ہلکا عذاب دیا جا رہا ہو گا کہ اگر اس وقت تیرے پاس روئے زمین کی ساری دولت موجود ہوتی تو کیا تو اپنے آپ کو آزاد کرانے کے لیے اسے دے دیتا؟ وہ کہے گا: ہاں۔ اس پر اللہ تعالیٰ ارشاد فرمائے گا: دنیا میں میں نے تجھ سے اس کی نسبت بہت ہی آسان بات کا مطالبہ کیا تھا، وہ یہ کہ میرے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرانا ، لیکن تو نے میری یہ بات نہ مانی اور شرک کیا۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
73. بھلا ہم راضی کیوں نہ ہوں جبکہ تو نے ہمیں وہ سب کچھ دے دیا جو اپنی مخلوق میں سے کسی آدمی کو نہیں دیا۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ میں تمہیں اس سے بھی بہتر چیز دوں گا۔ جنتی کہیں گے اے رب! اس سے بہتر اور کیا چیز ہوگی؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ اب میں تمہارے لیے اپنی رضا مندی کو دائمی کردوں گا اس کے بعد کبھی تم پر ناراض نہیں ہوں گا۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
74. رسول اللہ ﷺ نے وضو کیا تو آپ نے کلی کی، پھر ناک جھاڑی، پھر تین بار اپنا چہرہ دھویا، اور داہنا ہاتھ تین بار دھویا اور دوسرا تین بار دھویا پھر اپنے سر کا مسح اپنے ہاتھ کے بچے ہو ئے پا نی کے علا وہ (نئے پانی) سے کیا اور اپنے دونوں پاؤں دھوئے یہاں تک کہ انہیں صاف کیا - 1 ملاحظة
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
75. نبی ﷺ جب دھوتے یا ( یہ کہا کہ ) جب نہاتے تو ایک صاع سے لے کر پانچ مد تک ( پانی استعمال فرماتے تھے ) اور جب وضو کرتے تو ایک مد ( پانی ) سے کرتے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
76. جو بھی مسلمان وضو کرتا ہے اور وہ اچھی طرح وضو کرتا ہے، پھر کھڑے ہو کر پوری یکسوئی اور توجہ کے ساتھ دو رکعت نماز پڑھتا ہے تو اس کے لیے جنت واجب ہوجاتی ہے۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
77. فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے، جس میں کوئی کتا یا تصویر ہو۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
78. نہ بتوں کی قسم کھاؤ اور نہ ہی اپنے آبا و اجداد کی۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
79. جس نے جمعے کے دن وضو کیا، اس نے سنت پر عمل کیا اور یہ بہت عمدہ سنت ہے اور جس نے غسل کیا، تو یہ افضل ہے - 1 ملاحظة
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
80. جب جمعہ کا دن آتا ہے تو فرشتے مسجد کے دروازے پر کھڑے ہوکر پہلے آنے والوں کے نام بالترتیب لکھتے ہیں۔ - 1 ملاحظة
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
81. تم لوگ میرے صحابہ کو گالی مت دو، کیوں کہ اگر تم میں سے کوئی احد پہاڑ کے برابر بھی سونا خرچ کر دے، تب بھی ان میں کسی کے ایک مد یا آدھا مد خرچ کرنے کے برابر ثواب حاصل نہیں کر سکتا
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
82. مردوں کی بہترین صف ان کی پہلی صف ہے اور بدترین صف ان کی آخری صف ہے۔ جب کہ خواتین کی بہترین صف ان کی آخری صف ہے اور بدترین صف ان کی پہلی صف ہے۔ - 1 ملاحظة
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
83. ایک شخص کا دوسرے شخص کے ساتھ مل کر جماعت سے نماز پڑھنا اس کے تنہا نماز پڑھنے سے زیا دہ بہتر ہے، اورایک شخص کا دو شخصوں کے ساتھ مل کر جماعت سے نماز پڑھنا ایک شخص کے ساتھ نماز پڑھنے سے زیا دہ بہتر ہے، جس قدر اہل جماعت کی تعداد زیادہ ہوگی اللہ کے نزدیک وہ نماز اتنی ہی پسندیدہ ہوگی۔
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان
84. اللہ تعالیٰ نے میری امت کے لیے ان خیالات کو معاف کردیا، جو ان کے دلوں میں پیدا ہوتے ہیں، جب تک ان پر عمل نہ کرلیں یا زبان سے ادا نہ کر دیں۔ - 1 ملاحظة
عربي انگریزی زبان فرانسیسی زبان