+ -

عن أبي هريرة رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «إن الله تَجَاوَزَ عن أمتي ما حَدَّثَتْ به أَنْفُسَهَا، ما لم تَعْمَلْ أو تتكلم» قال قتادة: «إذا طَلَّقَ في نفسه فليس بشيء».
[صحيح] - [متفق عليه]
المزيــد ...

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے میری امت کے لیے ان خیالات کو معاف کردیا، جو ان کے دلوں میں پیدا ہوتے ہیں، جب تک ان پر عمل نہ کرلیں یا زبان سے ادا نہ کر دیں“۔ قتادہ (رحمہ اللہ) نے کہا: ”اگر کسی نے اپنے دل میں طلاق دے دی، تو اس کا اعتبار نہیں ہو گا“۔
[صحیح] - [متفق علیہ]

شرح

اس حدیث میں اس بات کا بیان ہے کہ بندے کےدل میں آنے والے خیالات اور افکار پر اس وقت تک مواخذہ نہیں ہوگا، جب تک کہ وہ ان خیالات وافکار کو زبان پرنہ لے آئے اور ان پر عمل پیرا نہ ہو جائے۔ اور یہ اس بات کی بھی حجت و دلیل ہےکہ صرف دل میں کہنے سے طلاق نہیں واقع ہوگی؛ اس لیے کہ یہ کلام نہیں ہے، اور یہ احکام قلبی عمل پر نہیں، بلکہ زبان سے ادن کرنے پر مرتب ہوتے ہیں۔

ترجمہ: انگریزی زبان انڈونیشیائی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان روسی زبان بوسنیائی زبان سنہالی ہندوستانی چینی زبان فارسی زبان ویتنامی تجالوج کردی ہاؤسا پرتگالی مليالم سواحلی تھائی پشتو آسامی الباني السويدية الأمهرية الهولندية الغوجاراتية ภาษาคีร์กีซ النيبالية الرومانية ภาษามาลากาซี
ترجمہ دیکھیں