+ -

عن أنس رضي الله عنه قال: «كان النبي صلى الله عليه وسلم يغسل، أو كان يغْتَسِل، بالصَّاع إلى خَمْسة أمداد، ويَتَوضأ بالمُدِّ».
[صحيح] - [متفق عليه]
المزيــد ...

انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ جب دھوتے یا ( یہ کہا کہ ) جب نہاتے تو ایک صاع سے لے کر پانچ مد تک (پانی استعمال فرماتے تھے) اور جب وضو کرتے تو ایک مُدّ ( پانی ) سے کرتے۔
[صحیح] - [متفق علیہ]

شرح

انس رضی اللہ عنہ بیان کر رہے ہیں کہ نبی ﷺ ایک صاع سے لے کر پانچ مد پانی تک سے نہایا کرتے تھے۔ یعنی آپ ﷺ جس پانی سے طہارت حاصل کرتے اسے اعتدال سے استعمال کرتے تھے۔ عموماً آپ ﷺ غسل فرماتے ہوئے ایک صاع پانی استعمال فرماتے تھے۔ ایک صاع میں چار مد ہوتے ہیں۔ بسا اوقات اس سے زیادہ استعمال فرماتے اور جسم کی ضرورت کے مطابق پانچ مُد پانی سے غسل فرماتے۔ انس رضی اللہ کہتے ہیں کہ ''آپ ﷺ ایک مد سے وضو فرماتے تھے''۔ مد 1.33رطل کا ہوتا ہے۔

ترجمہ: انگریزی زبان اسپینی انڈونیشیائی زبان بنگالی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان روسی زبان بوسنیائی زبان سنہالی ہندوستانی چینی زبان فارسی زبان ویتنامی تجالوج کردی ہاؤسا پرتگالی مليالم سواحلی تھائی پشتو آسامی السويدية الأمهرية الهولندية الغوجاراتية ภาษาคีร์กีซ النيبالية الليتوانية الرومانية ภาษามาลากาซี
ترجمہ دیکھیں
مزید ۔ ۔ ۔