عن سَمُرة رضي الله عنه مرفوعاً: «من حدَّث عني بحديث يُرَى أنه كَذِبٌ فهو أحد الكاذِبَين».
[صحيح] - [رواه مسلم]
المزيــد ...
سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے میری طرف منسوب کر کے کوئی حدیث بیان کی حالانکہ لگ رہا ہو کہ یہ جھوٹ ہے تو وہ بھی جھوٹوں میں سے ہو گا“۔
[صحیح] - [اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔]
اس حدیث شریف میں نبی ﷺ کی طرف منسوب کر کے کسی حدیث کو روایت کرنے سے ڈرایا جا رہا ہے جب کہ اس شخص کو پوری طرح علم ہو یا پھر اس کا گمان ہو کہ یہ حدیث جو وہ نبی ﷺ کی طرف منسوب کر کے روایت یا نقل کر رہا ہے وہ جھوٹ موٹ آپ ﷺ کی طرف منسوب کی گئی ہے۔ آپ ﷺ ڈرا رہے ہیں کہ اگر اس نے ایسا کیا تو وہ اس شخص کی مانند ہو گا جس نے جان بوجھ کر نبی ﷺ پر جھوٹ باندھا۔