زمره:
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِكٍ ابْنِ بُحَيْنَةَ رضي الله عنه:

أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا صَلَّى فَرَّجَ بَيْنَ يَدَيْهِ حَتَّى يَبْدُوَ بَيَاضُ إِبْطَيْهِ.
[صحيح] - [متفق عليه]
المزيــد ...

عبد اللہ بن مالک بن بُحَینہ رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ نبی ﷺ جب نماز پڑھتے تو اپنے دونوں بازوؤں کو اس قدر کشادہ کرتے کہ آپ ﷺ کی دونوں بغلوں کی سفیدی ظاہر ہونے لگتی۔
صحیح - متفق علیہ

شرح

نبی ﷺ جب سجدہ کرتے تو اپنے بازوؤں کو اپنے پہلوؤں سے دور رکھتے تاکہ سجدے میں ہاتھ اچھی طرح سے ٹک جائیں اور اعتدال میں آ جائیں۔ انھیں بہت زیادہ کشادہ کرنے کی وجہ سے آپ ﷺ کی بغلوں کی سفیدی ظاہر ہونے لگتی۔ ایسا اس وجہ سے ہوتا کیوں کہ آپ ﷺ یا تو امام ہوتے یا پھر اکیلے نماز پڑھ رہے ہوتے۔ جب کہ مقتدی جس کے بازو پھیلانے سے اس کے ساتھ نمازی کو تکلیف ہوتی ہو اس کے لیے ایسا کرنا مشروع نہیں ہے۔

ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی سنہالی ایغور کردی پرتگالی سواحلی الدرية
ترجمہ دیکھیں

معانی کلمات

زمرے
مزید ۔ ۔ ۔